آئی پی ایل میں پلیئرز کے فیملی ممبران کی ڈریسنگ رومز تک رسائی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز نئے قواعد جاری کیے گئے جس کے تحت کھلاڑیوں کو لازمی طور پر ٹیم بس میں ہی سفر کرنا ہوگا، ٹریننگ کیلئے جاتے ہوئے بھی ٹیم بس ہی استعمال کی جائے گی، ایک ٹیم 2 گروپس میں سفر کرے گی۔

قواعد کے مطابق کھلاڑیوں کے فیملی ممبران اور دوست وغیرہ الگ گاڑیوں پر سفر کریں گے اور ہاسپٹلیٹی ایریا سے ہی ٹیم کو پریکٹس کرتا دیکھ سکیں گے۔ اضافی سپورٹ سٹاف کیلئے بھی نان میچ ڈے کیلئے ایکریڈیشن حاصل کرنا ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر 2 ارکان اسمبلی پر پابندی عائد

قائم مقام سپیکر نے فوری معطلی کے احکامات جاری کر دیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 2 ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کی گئی، دونوں ارکان نے اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، ایک رکن اسمبلی نے دوسرے رکن اسمبلی پر حملے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2 ارکان اسمبلی پر پابندی عائد کردی گئی۔ قائم مقام سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے فوری معطلی کے احکامات جاری کر دیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خالد نثار ڈوگر اور شیخ امتیاز محمود کے خلاف کارروائی کی گئی، دونوں ارکان نے اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، خالد نثار ڈوگر نے رکن اسمبلی پر حملے کی کوشش کی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شیخ امتیاز محمود نے قائم مقام سپیکر کے اختیارات کو چیلنج کیا، اسمبلی کارروائی کی لائیو کوریج میں ارکان کا غیر پارلیمانی رویہ سامنے آیا، دونوں ارکان کو 15 سیٹنگز میں شرکت سے معطل کیا گیا ہے۔ اسمبلی سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ دونوں ارکان رولنگ تک اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے، اسمبلی کی حرمت کو بچانے کیلئے سخت اقدام اٹھایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار پر ٹرمپ کا ایک اور کاری وار، 7 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد
  • زائرین کو سکیورٹی دینے کے بجائے سفر پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے، پی ٹی آئی کوئٹہ
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں کی مالی معاونت کیلئے نئے قوانین نافذ کردیے
  • آسٹریلیا نے بچوں کے یوٹیوب استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی
  • مستونگ: بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں و نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں پر مکمل پابندی
  • اربعین زائرین پر پابندی، ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کا شدید ردعمل
  • پاکستانی اسکواش کھلاڑی مہوش علی پر چھ ماہ کی پابندی عائد
  • پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر 2 ارکان اسمبلی پر پابندی عائد
  • پی ایس بی نے اسپورٹس  فیڈریشنز کیلئے نئے قواعد و ضوابط نافذ کردیے
  • پی ایس بی نے اسپورٹس فیڈریشنز کیلئے نئے قواعد و ضوابط نافذ کردیے