Jasarat News:
2025-07-24@22:15:42 GMT

انیل کومبلے نے آج کے دن 10وکٹیں حاصل کیں

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

ابھی تک ٹیسٹ کرکٹ میں تین بولروں نے ایک اننگز میں تمام دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ اس میں سے ایک بالرہندوستان کے لیگ اسپنر انیل کومبلے بھی ہیں جنہوں نے7 فروری 1999 کو دہلی میں پاکستان کے خلاف ایساکیا تھا۔ انہوں نے تمام دس وکٹ چوتھی اننگز میں ٹیسٹ کے چوتھے دن حاصل کیے تھے۔ بھارت کے تمام کھلاڑی اپنی دوسری اننگز میں113.

4 اوور میں339 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے اور پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے420 رنز کاہدف ملا تھا۔ پاکستان کے افتتاحی بلے بازوں، سعید انور اور شاہد آفریدی نے پہلے وکٹ کی شروکٹ میں24.2 اوور میں101 رنز جوڑے تھے۔ اس اسکور پر شاہد آفریدی آئوٹ ہوئے جن کے فورا بعد اگلی بولرپر اعجاز احمد بھی آئوٹ ہوگئے تھے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے کے بعد انیل کومبلے نے مڑ کرنہیں دیکھا اور باقی دس کھلاڑیوں کو بھی اپنا شکار بنایا۔ انہوں نے 26.3 اوور میں74 رنز دیکر دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ انہوں نے نو اوور میڈن بھی کرائے تھے۔اس ٹیسٹ میں بھارت کو212 رنز سے کامیابی ملی ۔ اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے24.3 اوورمیں75 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھااس طرح وہ اس ٹیسٹ میں 51 اوور میں149 رنز دیکر چودھ وکٹ حاصل کئے جو ٹیسٹ کرکٹ میں انکی سب سے اچھی بولنگ کاکردگی ہے۔اس ٹیسٹ سے پہلے انہوں نے اور اس ٹیسٹ کے بعد انہوں نے کسی اننگز میں نو کھلاڑیوں کو بھی آئوٹ نہیں کیاْ ۔ ایک مرتبہ انہوں نے آٹھ وکٹ ضرور لیے تھے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اننگز میں تمام دس وکٹ حاصل کرنے والے پہلے بولرانگلینڈ کے جیم لیکر تھے جنہوں نے آسڑیلیا کے خلاف مانچسٹر میں1956 میں ہوئے ٹیسٹ میں51.2 اوور میں53 رنز دیکر دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ انہوں نے 23 اوور میڈن بھی کرائے تھے۔اس میچ کی دوسری اننگز میں وہ 16.4اوور میں37رنز دیکر نو کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے ۔ اس ٹیسٹ میں وہ 68 اوور میں90 رنز دیکر انیس کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے جو ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی بھی ہے۔ انہوں نے27 اوور میڈن کرائے تھے ۔ اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگز اور 170 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

بائیں ہاتھ سے اسپین بولنگ کرانے والے اعجاز پٹیل ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اننگز میں تمام دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے والے تیسرے بولرہیں۔ نیوزی لینڈ کے اس بولرنے بھارت کے خلاف ممبئی میں دسمبر 2021 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں 47.5 اوور میں119 رنز دیکر دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انہوں نے 12اوور میڈن بھی کرائے تھے۔ اس ٹیسٹ میں اعجا ز پٹیل نے73.5 اوور میں225 رنز دیکر14 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا مگر پھر بھی نیوزی لینڈ کو اس ٹیسٹ میں372 رن سے شکست ہوئی تھی۔
ٹیسٹ کی ایک اننگز میں دس کے دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے والے تمام تین بولراسپنر ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے اچھی بولنگ کرانے والے تیز بولرانگلینڈ کے جارج لوہمین ہیں جنہوں نے جنوبی افریقاخلاف جوہانسبرگ میں مارچ 1896 میں پانچ گیندوں والے 14.2 اوور میں28 رنز دیکر نو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ اعجاز پٹیل کی کارکردگی اننگز اور ٹیسٹ میچ دونوں میں بھارت کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایک اننگز میں ٹیسٹ کرکٹ میں اس ٹیسٹ میں اوور میڈن کرائے تھے انہوں نے رنز دیکر کے خلاف

پڑھیں:

قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کا انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے باقاعدہ معاہدہ

 قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے بقیہ سیزن کے لئے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے۔یارکشائر کاؤنٹی مینجمنٹ کے مطابق امام الحق رواں ہفتے سرے کے خلاف شیڈول میچ میں ٹیم کے لئے دستیاب ہوں گے، یارکشائر کے جنرل منیجر نے امام الحق کی شمولیت کو ٹیم کے لئے خوش آئند قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ امام الحق جیسے تجربہ کار اوپنر اب ہماری ٹیم کا حصہ ہیں، ان کی موجودگی بیٹنگ لائن کو تقویت دے گی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر پابندی سے متعلق اولمپک کمیٹی کا اہم فیصلہ
  • ٹیسٹ سیریز؛ انگلینڈ اگلے سال پاکستان کی میزبانی کرے گا
  • متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا نیا دور — نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تاریخی شراکت داری
  • پاکستان ویمنز کرکٹ کا آئرلینڈ کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ اعلان
  • قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کا انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے باقاعدہ معاہدہ
  • فاطمہ ثنا کی قیادت برقرار، آئرلینڈ سیریز کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان
  • تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی بیٹے کے ہاتھوں پٹ گئے
  • لائن لاسز چھپانے کیلئے کی گئی اوور بلنگ کی رقم عوام کو واپس کی جائے، حافظ نعیم
  • بجلی کمپنیاں اربوں روپے کی اوور بلنگ میں ملوث نکلیں
  • اوور بلنگ کے نام پر بجلی صارفین سے 244 ارب روپے وصول کیے گئے ، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف