ایشیاکپ کے اسکواڈکیلئے اجلاس، سینئر کھلاڑیوں کےتجربےسےفائدہ اٹھانے پرغور
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اسکواڈز کے حوالے سے طویل اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سلیکٹرز، ہیڈکوچ اور کپتان کی مشاورت ہوئی۔ ایشیا کپ کی اہمیت کی وجہ سے مضبوط اسکواڈ ترتیب دینے پر مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے نام بھی زیر بحث آئے، بھارت کے خلاف اہم میچز کی وجہ سے سینئر کھلاڑیوں کے تجربے سے فائدہ اٹھانے پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق پہلے متحدہ عرب امارات میں 29 اگست سے کھیلی جانے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان آج کیا جائےگا، ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہوں گی، ٹیم کا اعلان سلیکٹر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پریس کانفرنس کے ذریعےکریں گے۔خیال رہےکہ ایشیا کپ ستمبر میں دبئی میں کھیلا جائےگا، ایشیا کپ اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائےگا، ایشیا کپ کی میزبانی اس مرتبہ بھارت کے پاس ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایشیا کپ
پڑھیں:
ٹورنٹو سے لاہور آنیوالا قومی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے بعد گراؤنڈ، وجہ کیا بنی؟
— فائل فوٹوگزشتہ روز ٹورنٹو سے لاہور آنے والا قومی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے بعد گراؤنڈ ہوگیا۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے پر پڑی کوئی چیز طیارے کے انجن نمبر ون سے ٹکرائی جس کے بعد طیارے کے انجن کے تھرسٹ ریورسر کاؤلنگ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایئرلائن ذرائع نے بتایا کہ گراؤنڈ طیارےکی مرمت کے لیے پرزے اور آلات لے کر انجینئرز کی ٹیم کراچی سے لاہور پہنچ گئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق طیارہ گراؤنڈ ہونے سے آج لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے 789 کئی گھنٹے تاخیرکا شکار ہے۔
ایئرلائن ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پرواز پی کے 789 کی متوقع روانگی کا وقت اب جمعہ کوعلی الصبح 3 بجے ہے۔