قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے 3 ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کی سیلیکشن پر ملے جلے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے کراچی میں ایک نجی تقریب میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم سلیکشن اور پاکستان کرکٹ کے مستقبل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 اچھی ٹیم کا اعلان ہوا ہے، سرفراز احمد

سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3،4 سالوں میں ایک نئی ٹیم ابھر کر سامنے آئی ہے، جس میں حسن نواز، حسین طلعت اور صائم ایوب سمیت کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی ٹیم کا اعلان ہوا ہے اور امید ہے کہ قومی ٹیم ٹرائی نیشن سیریز اور ایشیا کپ میں کامیابیاں سمیٹ سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا 17 رکنی اسکواڈ فائنل

سرفراز احمد نے کہا کہ یو اے ای کی پچز پر پاکستان کا ریکارڈ شاندار رہا ہے جبکہ فخر زمان میچ ونر ہیں اور حالیہ عرصے میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اولمپکس میں کرکٹ کا شامل ہونا خوش آئند ہے اور امید ہے کہ پاکستان وہاں بھی گولڈ میڈل جیت سکے گا۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا، کامران اکمل

سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے ٹیم سلیکشن پر سخت تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ٹرائی سیریز کے لیے ٹیم درست تھی لیکن ایشیا کپ کے لیے زیادہ سوچ سمجھ کر اسکواڈ کا اعلان ہونا چاہیے تھا۔ کامران اکمل کے مطابق بھارت کے خلاف میچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم بنانے کی ضرورت تھی اور سینئر کھلاڑیوں کو لازمی شامل کیا جانا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کے آنے سے کیا تبدیلیاں رونما ہوئیں؟

کامران اکمل نے کہا کہ سسٹم خراب ہوگیا ہے اور میرٹ پر فیصلے نہیں کیے جا رہے۔ ’7،8 سال سے بلنڈر ہورہے تھے، یہاں بھی وہی ہوا، بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا لیکن کرکٹ پر توجہ دینے کے بجائے پسند و ناپسند پر سلیکشن ہورہی ہے۔

میرٹ پر ٹیم بن رہی ہے، عبدالرزاق

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اس کے برعکس ٹیم کی حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ پر ٹیم بن رہی ہے اور پاکستان اچھی کارکردگی دکھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جانا خوش آئند ہے اور یہ پلیئر پاکستان کی نمائندگی کر کے ملک کا نام روشن کریں گے۔ عبدالرزاق کے مطابق جلد ہی پاکستان کو اچھے پاور ہٹرز میسر آئیں گے اور ٹیم کا جارحانہ کھیل دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان سرفراز احمد سہہ ملکی سیریز عبدالرزاق قومی ٹیم کامران اکمل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان عبدالرزاق قومی ٹیم کامران اکمل سیریز اور ایشیا کپ ایشیا کپ کے لیے کا کہنا تھا کہ کامران اکمل ملکی سیریز چاہیے تھا قومی ٹیم ٹیم کا کہا کہ ہے اور

پڑھیں:

ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا اہم بیان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں لا رہے ہیں جو حکمت عملی چلتی آرہی ہے،اسی کو لے کر چلیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان کاکہنا تھا کہ نئے لڑکے جو موجود ہیں کوشش ہوگی سب کو مواقع فراہم کریں۔ مڈل آرڈر میں اچھی پرفارمینس نہیں آرہی ہے۔

ان کا کہنا  تھا کہ وائٹ بال سیریز میں کارکردگی اچھی رہی ،وہی مومینٹم رکھیں گے۔کوشش کرتے ہیں کہ صائم اور میں دونوں باؤلنگ کریں ہمارے پاس اچھے آل راؤنڈرز موجود ہیں ان کو کھلائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سہ ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست
  • سہ ملکی سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
  • سری لنکا کے دو کھلاڑی پاکستان میں بیمار، سہ ملکی سیریز سے باہر
  • پی سی بی نے سہ فریقی ٹی20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل اور براڈکاسٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا
  • سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑی وطن واپس روانہ
  • سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا اہم بیان
  • سہ ملکی سیریز سے قبل 2 سری لنکن کھلاڑی پاکستان سے روانہ، وجہ کیا بنی؟
  • ٹرائی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ سلمان علی آغا نے بتا دیا
  • اسپیکر قومی اور گورنر سندھ کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد