منافق سیاست دانوں کی ایک اور سازش پکڑی گئی، سب اپنی سمت ٹھیک کرلیں، فیصل واؤڈا
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاست دان اور این جی اوز کی ایک اور گھناؤنی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاستدان این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلیے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔
سیاستدان / این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا ہے۔ جس کی تفصیلات بہت جلد سامنے لائی جائینگی۔ تمام منافق…
— Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) August 17, 2025فیصل واؤڈا نے کہا کہ تمام منافق سیاست دان اور دیگر اپنی سمت ٹھیک کرلیں ورنہ پاکستان کی ترقی کا جو تسلسل جاری ہے اُس میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیے جائیں گے۔
سینیٹر فیصل واؤڈا نے مزید لکھا کہ امید کرتا ہوں سب کو میری بات صحیح طرح سے سمجھ آجائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیصل واؤڈا نے نے کہا
پڑھیں:
سسٹم ٹھیک کئے بغیر حالات ٹھیک نہیں ہونگے‘ 27 ویں ترمیم تباہی لائیگی: حافظ نعیم
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا ملک بدامنی اور لوٹ مار کا شکار ہے۔ سیاست یرغمال ہے اور اس کا مطلب جھوٹ اور دھوکہ دہی سمجھا جاتا ہے۔ سیاست گولی، گالی اور قوم کو تعصبات پر تقسیم کرنا کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ جماعت اسلامی سیاست کو دین کے طابع کرنا چاہتی ہے۔ ہم انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی حاکمیت کا نظام لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سیاستدان اپوزیشن میں ہوتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کی شکایت، اقتدار میں آکر چاپلوسی کرتے ہیں۔ عدالتی نظام عوام کو انصاف کی فراہمی میں ناکام ہوگیا۔ عدالتوں میں لاکھوں مقدمات زیرالتوا ہیں، ججز لکھے لکھائے فیصلے پڑھ دیتے ہیں، چھبیسویں ترمیم نے عدالت کے دانت توڑ دئیے۔ ستائیسویں مزید تباہی لائے گی۔ قانونی حیثیت دے کر پنچایت کا نظام مقامی سطح پر بن جائے تو 80 فیصد عوامی مسائل حل ہو جائیں۔ ملک میں طبقاتی نہیں بلکہ سب کے لیے یکساں نظام تعلیم ہونا چاہیے۔ سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا تو حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔ سسٹم کی بہتری کی بھرپور عوامی جد وجہد کے آغاز کے لئے جماعت اسلامی عوامی کمیٹیاں تشکیل دے رہی ہے۔ یقین دلاتا ہوں ان شاء اللہ جماعت اسلامی بڑی عوامی قوت بنے گی۔ عوام کو نومبر کے اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، یہ اجتماع نظام کی تبدیلی اور انقلاب کا باعث بنے گا۔ ٹرمپ انسانیت کے قتل میں نتین یاہو کے ساتھ برابر کا شریک ہے۔ امریکی صدر غزہ میں اسرائیلی مظالم کی سرپرستی کر رہا ہے۔ مغرب کا معیار دوہرا ہے، ان کی جمہوریت دولت کے تابع ہے۔