ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز

لاہور:(آئی پی ایس)
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران قومی اسکواڈ کا اعلان کیا، سلمان علی آغا کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

سترہ رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، شاہین شاہ، حارث رؤف، صائم ایوب، خُوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث شامل ہیں۔

ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

قومی سلیکٹر عاقب جاوید نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں وہی کھیلے گا جو پرفارم کرے گا، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ بابر اور رضوان کبھی ٹی 20 اسکواڈ میں واپس نہیں آئیں گے، جو کھلاڑی پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں واپس آسکتا ہے، کسی بھی کھلاڑی کی شمولیت پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جاسکتا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان وائٹ بال کرکت میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کررہے ہیں، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی پرفارمنس بھی بہتر ہوئی ہے۔ ٹیم کی سلیکشن میں کپتان کی مشاورت شامل ہے، 17 رکنی اسکواڈ میں اتنی صلاحیت ہے کہ یہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا کہ ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے، گزشتہ 9 میچز میں سے 6 میں ہم کامیاب ہوئے، ایک میچ ہم آخری بال پر ہارے، ہمارا فوکس جیت اور اسکے تسلسل پر ہے۔

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر سے شارجہ میں ہوگی۔ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظہبی اور دبئی میں کھیلا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربارشوں میں مزید شدت متوقع ہے،3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں، این ڈی ایم اے حکام کی بریفنگ موت سے پہلے دو بار واش روم کا چکر‘: صحافی خاور حسین کی لاش ملنے سے قبل کیا ہوا؟ ’آفریدی نے کتے کا گوشت کھایا…‘ عرفان پٹھان کی پاکستانیوں کے خلاف نفرت انگیز گفتگو مون سون بارشوں نیا سپیل متوقع، اسلام آباد کی مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی کا عالمی برادری سے والد کی جان بچانے کا مطالبہ کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق سپریم کورٹ جج کیلئے 2 گاڑیاں، 2 ڈرائیور، 600 لیٹر پٹرول ماہانہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسکواڈ کا اعلان ایشیا کپ

پڑھیں:

پی سی بی نے پاک-جنوبی افریقہ سیریز کے آفیشلز کا اعلان کر دیا

 پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن پہلے ٹیسٹ کے آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایلکس وارف اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز مقرر کیے گئے ہیں۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلیے بھارتی اسکواڈز اور نئے کپتان کا اعلان
  • جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں اضافے کا امکان
  • پی سی بی نے پاک-جنوبی افریقہ سیریز کے آفیشلز کا اعلان کر دیا
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
  • پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
  • جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، شان مسعود قیادت جاری رکھیں گے
  • پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریاں جاری
  • پریس کلب کے باہر سے گرفتاریوں پر وکلا کی اسلام آباد میں جزوی ہڑتال
  • طریل ترین غیر ملکی دورے کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ
  • ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ، مغربی مطالبات مسترد؛ ایران کا میزائل رینج بڑھانے کا اعلان