عمران خان کا آرمی چیف کو خط ترلے کرنے کی آخری حد ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو خط ترلے کرنے کی آخری حد ہے۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ خط کا مفصل جواب وصول کنندہ کی جانب سے آ چکا ہے۔ عمران خان کا آرمی چیف کو خط لکھنے کا مطلب پنجابی میں بتائوں تو ترلے کرنے کی آخری حد ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جن کو خط لکھا گیا انہوں نے کہاکہ میں اس خط کو پڑھوں گا بھی نہیں اور ویسے ہی وزیر اعظم کو بھیج دوں گا۔ اگر خط وصول کنندہ نہیں پڑھیں گے تو وزیر اعظم بھی نہیں پڑھیں گے۔ یہ خط انہی خطوط کی ایک کڑی ہے جب ان کی صوبوں میں حکومت تھی اور وزیر خزانہ شوکت ترین ملک کو ڈیفالٹ کروانے پر تلے ہوئے تھے۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ماضی میں بھی ان کی کوشش رہی ہے کہ ملک ڈیفالٹ کا شکار ہوجائے۔ ان کا ایجنڈا صرف ایک تھا کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے۔ وہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ، عدالتوں میں تقسیم اور معاشی عدم استحکام لانا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج ان کے حالات دیکھ لیں کہ عمر ایوب اب آئی ایم ایف کو خط لکھ رہے ہیں۔ عمرایوب جو آئی ایم ایف کو خط لکھ رہے ہیں اس کی کیا وجوہات ہیں کہ پیادے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں جبکہ معاشی اعشاریہ درست سمت میں جانا شروع ہو گئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ معزز جج صاحبان کا سابق وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ کس طرح جج صاحبان نے 184/3 کو 58 ٹو بی کے ساتھ مکس کیا۔ فرد واحد جب آئین کی شکل بگاڑتا ہے اور اس کو سپریم کورٹ سے حمایت مل جاتی ہے۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ آج پوری دنیا میں ریٹ ٹیرف پر بات ہورہی ہے۔ آج دیکھیں بھارتی وزیر اعظم امریکہ میں بیٹھے ہیں اور ٹریڈ ٹیرف پر بات کررہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کے حواری کی حرکتوں پر پریشان ہوں کہ آخر ان کا ایجنڈا کیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملک محمد احمد خان نے کہا پنجاب اسمبلی نے کہا کہ
پڑھیں:
سٹینڈنگ کمیٹی کا ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ممبران کو شامل کرنے کا فیصلہ
قیصر کھوکھر : لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں التوا کا شکار ہو گیا۔ سٹینڈنگ کمیٹی کا ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ممبران کو شامل کرنے کا فیصلہ
لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کو پنجاب اسمبلی میں پہنچنے کے بعد بریک لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی نے ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ارکان اسمبلی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ممبران حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب سے شامل کئے جائیں گے۔ اسٹیڈنگ کمیٹی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں بلدیہ عظمیٰ اور ضلع کونسل کو ختم کرنے پر سوال اٹھایا ہے۔ محکمہ بلدیات نے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں بلدیہ عظمیٰ اور ضلع کونسل کو ختم کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری بلدیات کو آئندہ اجلاس میں ان اعتراضات پر بریفنگ دینے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ سیکرٹری بلدیات اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ سٹینڈنگ کمیٹی اپوزیشن کی مشاورت سے یہ بل پاس کرے گی۔
مانسہرہ: جیپ کھائی میں جا گری، بچی سمیت3 خواتین جاں بحق
Ansa Awais Content Writer