Jasarat News:
2025-07-28@02:08:22 GMT

وزیر اعظم کے اخراجات میں کروڑوں روپے اضافہ کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

وزیر اعظم کے اخراجات میں کروڑوں روپے اضافہ کر دیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:وزیر اعظم کے اخراجات میں کروڑوں روپے اضافہ کر دیا گیا، وزیر اعظم کے اخراجات 72 کروڑ سے بڑھا کر 86 کروڑ روپے کر دیے گئے، گاڑیوں کے لیے 9 کروڑ، باغیچے کے لیے 4 کروڑ مختص ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کے اخراجات میں کروڑوں روپے کا بڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران وزیر اعظم کے اخراجات میں 14 کروڑ روپے کا بڑا اضافہ ہو گا۔ایک ایسے وقت میں جب ملک میں تقریباً آدھی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے اور عام آدمی سے مزید قربانی مانگ کر تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم ہاو¿س کے اخراجات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب یہ رقم تقریباً 86 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ 26-2025 کے مطابق وزیراعظم ہاو¿س کی گاڑیوں کے لیے 9 کروڑ روپے کا بجٹ ،وزیراعظم ہاو¿س کی ڈسپنسری کے لیے 1 کروڑ 44 لاکھ روپے اور وزیراعظم ہاو¿س کے باغیچے کے لیے 4 کروڑ 48 لاکھ روپے بجٹ رکھنے کی تجویز ہے۔وزیراعظم کے دوروں کے لیے 60 لاکھ روپے اور پی ایم چیرٹی کے لیے 42 لاکھ روپے بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وفاقی اور وزراءمملکت کے لیے بجٹ 27 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ 54 لاکھ روپے ، وزیراعظم کے مشیران کے لیے بجٹ 3 کروڑ 61 لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 کروڑ 31 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیر اعظم کے اخراجات میں اعظم ہاو س کروڑ روپے لاکھ روپے اضافہ کر کے لیے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش اور سیلاب متاثرین کیلیے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی امداد کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو پنڈی بھٹیاں اور حافظ آباد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے اعلان کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی سائرہ افضل تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جلد امدادی چیک متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے۔

اس اعلان پر متاثرین نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور اُن کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی وسطی ایشیائی ممالک کو برآمدات میں 32 فیصد کمی، درآمدات میں 4 گنا اضافہ
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ کا بڑا فیصلہ، اولمپک میڈل جیتنے پر انعامی رقم 3 کروڑ کردی گئی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ہیروزکو نوازنے کیلئے بڑا فیصلہ
  • قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم کا انعامی رقوم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان
  • مریم نواز کا بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کو 10 لاکھ روپے فی خاندان دینے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش متاثرین کیلئے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
  • پنجاب میں 66 ہزار قیدیوں کے کھانے اور چائے پر اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش اور سیلاب متاثرین کیلیے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
  • سستے میں اچھا دکھنے کا شوق: پاکستانیوں نے کروڑوں کے لنڈا کے کپڑے خرید لئے
  • سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ