وزیرِ اعلیٰ سندھ کا قیدیوں کو عیدالاضحیٰ کا تحفہ، سزا میں خصوصی معافی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ سدھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے سزا میں 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کر دیا۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ عبدالرشید چنہ کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بڑی عید پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام قیدیوں کو 120 دن کی خصوصی معافی دی جائے گی۔
عید الفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کردی گئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ قتل، دہشت گردی، ریپ، اغواء اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے، اس معافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہو گا، سزائے موت کے قیدی بھی اس میں شامل نہیں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور مالی بے ضابطگیوں میں سزا یافتہ قیدیوں پر بھی اس معافی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ محکمۂ داخلہ سندھ نے قیدیوں کے لیے 120 دنوں کی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ معافی کا
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور حال ہی میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈی پی او اورکزئی خالد خان کی عیادت کی۔
وزیر اعلی نے خیریت دریافت کی اور ان کی اسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات بارے معلومات حاصل کی۔
وزیر اعلی نے دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی اور فرنٹ لائن سے مقابلہ کرنے پر خالد خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خالد خان اور ان کی ٹیم نے انتہائی جوانمردی اور بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے بہادر پولیس افسران اور جوانوں پر فخر ہے، خیبر پختونخوا پولیس کی تاریخ جرات اور بہادری کی داستانوں سے بھری پڑی ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی جاں و مال کا تحفظ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔