وزیراعلیٰ سندھ کا عیدالاضحی پر قیدیوں کیلئے 120دن کی معافی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحی 1446 ہجری (2025) کے موقع پر سندھ بھر کی جیلوں اور اصلاحی مراکز میں قید سزا یافتہ قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کی منظوری دے دی ہے۔
(جاری ہے)
وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی معافی تمام سزا یافتہ قیدیوں پر لاگو ہوگی، سوائے ان کے جو سزائے موت کے قیدی ہیں یا جنہیں قتل، جاسوسی، تخریب کاری، ریاست مخالف اور دہشتگردی سرگرمیوں، زنا ، اغوا، ڈکیتی، رہزنی، اور مالی بدعنوانی جیسے سنگین جرائم میں سزا ہو چکی ہو یا جنہوں نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہو، ایسے قیدی اس معافی کے مستحق نہیں ہوں گے۔ یہ معافی ہر اہل قیدی کی تاریخ وار شیٹ اور معافی ریکارڈ میں درج کی جائے گی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سنجاوی میں عوامی مطالبے پر 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔
زیارت کی تحصیل سنجاوی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ بظاہر غیر مقبول مگر وقت کی ضرورت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان بھر میں انتظامی حدود کا ازسرِ نو تعین کیا جا رہا ہے، زیارت میں نئے ضلع کے قیام پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی اسپتال کو 20 بستروں پر مشتمل طبی ادارے میں تبدیل کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سنجاوی کے بوائز اور گرلز کالجز کے لیے علیحدہ عمارتوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی میں افسران و اہلکاروں کے لیے نیا انتظامی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔