سیہون کے قریب 2 کاروں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
جامشورو کے علاقے سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر 2 کاروں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے زخمی اورجاں بحق افراد کی لاشیں مانجھند اسپتال منتقل کردی ہیں، مسافر کار سیہون سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی، حادثہ غلط ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کا بہترین علاج کرانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل کیا جائے اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 3 اہلکار زخمی
لکی مروت(نیوز ڈیسک) لکی مروت میں پولیس موبائل وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا درہ پیزو کے علاقے میں ہوا ، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
واضح رہے دو دن پہلے دہشتگردوں نے پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم کا حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اہلکار کے گھر کا ایک حصہ زمین بوس ہوا تھا۔
اس سے قبل لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا تھا۔
اوپیک پلس ممالک کا پیداوار بڑھانے کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی