پاکستان کا سنگین جرائم میں برطانوی سمز کے استعمال کا معاملہ برطانیہ کیساتھ اٹھانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پاکستان کا سنگین جرائم میں برطانوی سمز کے استعمال کا معاملہ برطانیہ کیساتھ اٹھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈان شروع کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مالی فراڈ، چائلڈ پورنوگرافی سمیت دیگر سنگین جرائم میں غیرملکی موبائل سمز کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ سمز مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ جرائم پیشہ افراد یہی سمز استعمال کررہے ہیں۔ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم نے بتایا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ انگلینڈ کی سمز استعمال ہورہی ہیں۔ جرائم پیشہ افراد خود کو چھپانے کے لیے غیرملکی سمز کا بڑے پیمانے پر استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ برطانیہ کی سمز سب سے زیادہ جرائم میں استعمال کی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیاپر ان غیر ملکی سمز کی فروخت کی جارہی ہیں۔ پاکستان میں بیرون ممالک سے سمز لانے والے غیر قانونی کام کررہے ہیں۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید بتایا کہ پورے پاکستان میں غیرملکی سمز استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کیا گیا ہے، جس میں 44افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن سے بڑی تعداد میں غیر ملکی سمز برآمد ہوئی ہیں۔ دہشتگردی کے واقعات میں بھی یہ غیرملکی سمز استعمال کی جارہی ہیں، انہوں نے متنبہ کیا کہ جولوگ بھی اس دھندے میں ملوث ہیں ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وقار الدین سید کا کہنا تھا کہ ہم نے اب تک برطانیہ کی 8ہزار سے زائد سمز برآمد کی ہیں۔ پاکستان کا دفاع ہماری اولین ترجیح ہے۔ سنگین جرائم میں استعمال کے لیے غیر ملکی سمز کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے ادارے ہرممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے لیول پر یہ معاملہ اٹھائے گی۔ پی ٹی اے اس معاملے میں ہمارے ساتھ ہے۔ جو لوگ ان سمز کو قانونی طور پر استعمال کرتے ہیں ان کے لیے کوئی ایشو نہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سنگین جرائم میں
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی مبینہ آڈیو لیک، علی امین گنڈاپور پر سنگین الزامات
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی ہے جس میں انہوں نے پارٹی کے اندرونی حالات پر سنگین انکشافات کیے ہیں۔ آڈیو میں جنید اکبر نے کہا کہ حالات اب ناقابل برداشت ہوچکے ہیں اور تمام ایم پی ایز مایوسی کا شکار ہیں لیکن کوئی بھی براہ راست عمران خان تک اپنی شکایات نہیں پہنچا سکتا کیونکہ انہیں مسلسل دبایا جا رہا ہے۔
مبینہ آڈیو میں جنید اکبر نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے اندر سب کو علم ہے کہ عاطف خان اور شیر علی ارباب کو اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ انہوں نے علی امین گنڈاپور کی کرپشن پر سوال اٹھائے تھے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار علی امین گنڈاپور ہیں جو مبینہ طور پر ٹی ٹی پی کو مسلسل بھتہ دے رہے ہیں، جبکہ عام لوگ ہر روز خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ شکیل احمد خان کے استعفے کے بعد یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ ساڑھے چھ ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں میں علی امین گنڈاپور 20 فیصد تک کمیشن وصول کرتے رہے ہیں، جبکہ دو سو ملین روپے براہ راست ان کی جیب میں گئے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی نے یہ بات انہیں خود بتائی ہے اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی یہی مؤقف رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق ہر پوسٹنگ اور ٹرانسفر میں بھاری رشوت لی جاتی ہے اور وہ تمام رقم وزیراعلیٰ کو پہنچتی ہے۔
سیاسی ماہرین کے مطابق اگر یہ آڈیو درست ثابت ہوتی ہے تو یہ خیبرپختونخوا کی سیاست اور پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے۔
گھر کا بھیدی
لنکا ڈھائے
pic.twitter.com/ZKQBUTPaAZ
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) July 26, 2025
Post Views: 5