آفاق احمد کو رہا کیا جائے، مصطفیٰ کمال کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ایک بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ یہ مہاجر اور پختونوں کا نہیں بلکہ غلط گاڑی چلانے اور کچلے جانے والے معصوم شہیدوں کا مسئلہ ہے، اس تمام سانحہ کی ذمہ دار خراب حکمرانی والی سندھ حکومت ہے، حکومت شہیدوں کے اہل خانہ کو معاوضہ ادا کرے اور اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا ہے کہ آفاق احمد کو رہا کیا جائے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ معصوم شہداء کے انصاف کا سوال ہے، یہ مہاجر یا پختون کا نہیں بلکہ سندھ حکومت کی خراب حکمرانی کا مسئلہ ہے، حکومت ذمہ داری لے اور شہداء کے اہل خانہ کو انصاف دے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مہاجر اور پختونوں کا نہیں بلکہ غلط گاڑی چلانے اور کچلے جانے والے معصوم شہیدوں کا مسئلہ ہے، اس تمام سانحہ کی ذمہ دار خراب حکمرانی والی سندھ حکومت ہے، حکومت شہیدوں کے اہل خانہ کو معاوضہ ادا کرے اور اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مہنگائی، شرحِ سود، توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے: جام کمال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی، شرحِ سود اور توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال سے کرغیزستان کے سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تجارت اور علاقائی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان اور کرغیزستان کے درمیان اقتصادی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
کرغیزستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت خطے میں تجارت کے لئے اہم ہے، کرغیزستان کا بڑا تجارتی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان نئے تجارتی راستوں پر بات چیت ہوئی۔
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کا " بھیس بدل کر" جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ، مریضوں سے کیا کچھ پوچھا ۔۔؟ ویڈیو دیکھیں
مزید :