کلونجی کےآپکی صحت کیلئے کسقدر مفیداثرات رکھتی ہے؟ فوائد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کلونجی کا استعمال عام ہوتا ہے اور مانا جاتا ہے کہ یہ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔عموماً اسے کھانے پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ صدیوں سے اسے متعدد امراض جیسے سینے کے انفیکشن سے لے کر ہیضے کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
کلونجی سے صحت کو کیا فائدے ہو سکتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور
اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں گردش کرنے والے مضر مواد اور تکسیدی تناؤ سے خلیات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اینٹی آکسائیڈنٹس کو صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے ۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق اینٹی آکسائیڈنٹس دائمی امراض جیسے کینسر، ذیابیطس، موٹاپے اور امراض قلب سے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔کلونجی میں بھی متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جن سے مختلف امراض سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
کولیسٹرول کی سطح میں کمی
خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھنے سے امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔کلونجی کو کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے کے لیے مؤثر تصور کیا جاتا ہے۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کلونجی کے استعمال سے صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کے ساتھ ساتھ خون میں چکنائی کی سطح میں کمی آتی ہے۔اسی حوالے سے کلونجی کا تیل زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔ایک اور تحقیق کے مطابق روزانہ 2 گرام کلونجی کے استعمال سے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح گھٹ جاتی ہے۔
کینسر سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت
کلونجی میں اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے کینسر سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ کلونجی میں موجود مرکبات کینسر سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس حوالے سے انسانوں پر تو زیادہ تحقیقی کام نہیں ہوا۔
جراثیموں سے تحفظ
بیکٹریا نمونیا سے لے کر کانوں کے انفیکشن تک متعدد امراض کا باعث بنتے ہیں۔کچھ تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ کلونجی کے استعمال سے بیکٹریا سے ہونے والے امراض سے تحفظ مل سکتا ہے۔
جسمانی ورم میں کمی
جسم کے اندر ورم بڑھنے سے متعدد دائمی امراض جیسے کینسر، ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔کچھ تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ جسمانی ورم میں کمی لانے کے لیے کلونجی مؤثر ہے۔جوڑوں کے امراض کے شکار افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں مریضوں کو روزانہ ایک ہزار ملی گرام کلونجی کا تیل 8 ہفتوں تک استعمال کرایا گیا تو ورم اور تکسیدی تناؤ میں کمی آئی۔
جگر کے لیے مفید
جانوروں پر ہونے والے تحقیقی کام میں دریافت کیا گیا ہے کہ کلونجی سے جگر کو انجری اور دیگر نقصانات سے تحفظ مل سکتا ہے۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق کلونجی سے جسم میں گردش کرنے والے زہریلے مواد میں کمی آتی ہے جس سے جگر اور گردوں کو نقصان سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ کلونجی میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم میں کمی لانے کی خصوصیات سے جگر کی صحت بہتر ہوتی ہے۔
بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے مددگار
بلڈ شوگر کی سطح بڑھنے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سمیت مختلف پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔کچھ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ کلونجی سے بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے جس سے مختلف پیچیدگیوں سے بچنا ممکن ہو جاتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق کلونجی کے سپلیمنٹس سے فاسٹنگ (خالی پیٹ) اور کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح بہتر ہوتی ہے۔یک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ کلونجی کا استعمال 3 ماہ تک کرنے سے بلڈ شوگر کی سطح بہتر ہوتی ہے جبکہ انسولین کی مزاحمت کم ہو جاتی ہے۔
السر سے تحفظ
معدے کا السر بہت تکلیف دہ ہوتا ہے اور کلونجی سے اس سے تحفظ مل سکتا ہے۔تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ کلونجی سے معدے کی دیوار کو تحفظ ملتا ہے اور السر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان کیلئے عدالت سے بری خبر
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اینٹی ا کسائیڈنٹس کلونجی میں کلونجی سے کلونجی کے کلونجی کا کے مطابق سکتا ہے ہوتی ہے کا خطرہ جاتا ہے ہے ایک کے لیے
پڑھیں:
میٹا کا انسٹاگرام صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان
میٹا نے انسٹاگرام پر صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اے آئی ٹول صارفین کی اصل عمر کا تعین کرے گا خواہ وہ غلط معلومات ہی کیوں نہ فراہم کریں۔اگر کوئی صارف اپنی عمر کے بارے میں غلط بیانی کرتا ہے تو اے آئی ٹیکنالوجی اس کی اصلی عمر معلوم کر کے 18 سال سے کم عمر صارفین کو خودکار طور پر “ٹین” اکاؤنٹس میں منتقل کر دے گی۔
یہ ٹین اکاؤنٹس جو ستمبر 2024 میں متعارف کرائے گئے 13 سے 17 سال کے نوجوانوں کے لیے ہیں اور ان پر نوجوانوں کے تحفظ کے لیے مخصوص پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔میٹا نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اگر کسی اکاؤنٹ کے کم عمر ہونے کا شبہ ہو تو فوری طور پر عمر کی تصدیق کی جائے گی اور اسے محدود سیٹنگز والے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا جائے گا۔
کمپنی نے تسلیم کیا کہ یہ سسٹم غلطیاں کر سکتا ہے لیکن صارفین ضرورت پڑنے پر سیٹنگز کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔میٹا کے مطابق کمپنی کچھ عرصے سے عمر کی تصدیق کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے لیکن اب اس میں نمایاں بہتری لا رہی ہے۔پہلے کوئی ایسا طریقہ موجود نہیں تھا جس سے صارفین کی اصل عمر کا درست تعین کیا جا سکے۔
کمپنی نے کہا کہ آن لائن صارفین کی عمر جاننا ایک بڑا چیلنج ہے اور وہ نوجوانوں کے تحفظ اور ان کے لیے بہتر تجربہ یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔اس فیچر کی ابتدائی آزمائش سب سے پہلے امریکا میں کی جائے گی۔