شام میں 1970 کی دہائی سے اسد خاندان کی حکومت کے دوران ہزاروں افراد لاپتا ہوئے جن کی تلاش کے لیے اقوام متحدہ کے قائم کردہ ادارے نے بتایا ہے کہ گمشدہ لوگوں کے خاندان اپنے عزیزوں کی خیریت کے بارے میں امید و بیم کی کیفیت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد حکومت کا خاتمہ: شام نے روس کے ساتھ طویل المدتی فوجی معاہدہ ختم کردیا

شام میں لاپتا افراد کے بارے میں آزاد ادارے (آئی آئی ایم پی) کی ٹیم نے 10 فروری کو ملک میں اپنا دورہ مکمل کیا جس کے لیے اسے شام کی عبوری حکومت کا تعاون بھی حاصل تھا۔

اس ٹیم نے حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ غیرسرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے ارکان اور لاپتا لوگوں کے اہلخانہ سے بھی بات چیت کی۔ اس کے ارکان ایک دہائی سے زیادہ عرصہ تک جاری رہنے والی خانہ جنگی سے تباہ حال علاقے دیرایہ اور تادامن کا دورہ کرنے کے علاوہ بدنام صیدنایا جیل میں بھی گئے۔ ان ارکان کا کہنا ہے کہ شام میں ہر شخص کسی نہ کسی ایسے فرد کو جانتا ہے جو لاپتا ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا ان کے عزیز زندہ بھی ہیں یا نہیں۔

‘آئی آئی ایم پی’ گمشدہ لوگوں کا اتا پتا معلوم کرنے کے لیے آئندہ ہفتوں کے دوران حکام کو ایک منصوبہ پیش کرے گی تاکہ ان کے بارے میں سچائی تک پہنچا جا سکے، اس ضمن میں حکام کے ساتھ ان کے خاندانوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے امدادی اقدامات

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ شام میں اسد حکومت کا خاتمہ ہونے سے قبل تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت تھی، گزشتہ ہفتے 300 ٹن خوراک لے کر 19 ٹرک شمال مغربی شام میں پہنچے ہیں جس سے 90 ہزار لوگوں کی ضروریات پوری ہوں گی۔ علاوہ ازیں، 450,000 افراد کے لیے طبی اور تعلیمی سازوسامان بھی پہنچایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشارالاسد کے قریبی رفقا، فوجی کمانڈرز کہاں غائب ہیں؟

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ شام میں ہزاروں خاندان جنگ، بے گھری اور معاشی عدم استحکام سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ شدید سردی نے ان کی مشکلات کو مزید بڑھا دی ہیں۔ ادارہ ملک میں ضرورت مند آبادیوں میں امدادی سامان تقسیم کر رہا ہے جس میں دیہی علاقوں کے بچوں کو گرم کپڑوں کی فراہمی بھی شامل ہے۔

لاپتا افراد کے لیے انصاف کا اقوام متحدہ کا طریقہ کار

‘آئی آئی پی ایم’ کا قیام جون 2023 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعے عمل میں آیا تھا۔ یہ شام میں لاپتا افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے خصوصی طور پر قائم کردہ ادارہ ہے۔ یہ ان لوگوں اور ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے بارے میں مصدقہ معلومات حاصل کرنے میں مدد دینے کے لیے تکنیکی مہارتیں مہیا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  14سالہ لڑکا جس کی گرفتاری بشار الاسد کو لے ڈوبی

جنرل اسمبلی نے 2016 میں شام کے لیے بین الاقوامی، آزادانہ اور غیرجانبدرانہ طریقہ کار (آئی آئی آئی ایم) بھی قائم کیا تھا۔ یہ ادارہ لوگوں کو لاپتا کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنانے کے لیے شہادتیں جمع کرتا ہے۔

شام کے بارے میں آزادانہ بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو اپنی رپورٹ پیش کرتا ہے۔ اس کا مقصد مارچ 2011 سے اب تک ملک میں انسانی حقوق کی تمام مبینہ پامالیوں کی تحقیقات کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی آئی ایم پی اقوام متحدہ بشارالاسد شام لاپتا افراد یونیسیف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی آئی ایم پی اقوام متحدہ بشارالاسد لاپتا افراد یونیسیف لاپتا افراد کے اقوام متحدہ کے کے بارے میں آئی آئی ایم کرنے کے کے لیے

پڑھیں:

فلسطین کے مسئلے پر ہار ماننا درست نہیں، فرانچسکا آلبانیز

اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ عالمی یکجہتی ہی فلسطین کی آزادی اور انصاف کے قیام کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شام اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی "فرانچسکا آلبانیز" نے اس بات کا اظہار کیا کہ فلسطین کے معاملے میں ہار ماننا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے لوگ ہمارے اور فلسطینیوں کے لئے ایک بہتر و انصاف پر مبنی مستقبل کی کوشش میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہار ماننا کوئی راستہ نہیں، عالمی یکجہتی ہی فلسطین کی آزادی اور انصاف کے قیام کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ دوسری جانب آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہیگنز نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اور وہ ممالک جو اسے اسلحہ فراہم کر رہے ہیں، انھیں غزہ میں نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اقوام متحدہ سے خارج کر دینا چاہئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے صدر نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے آزاد ماہرین کی حالیہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ اس رپورٹ میں اقوام متحدہ کے مقرر کردہ آزاد ماہرین نے شواہد پیش کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ اسرائیل، غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ آئرلینڈ کے صدر نے اسی رپورٹ کے تناظر میں کہا کہ ہمیں اسرائیل اور اسے اسلحہ فراہم کرنے والوں کی رکنیت ختم کرنے پر کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 60 لاکھ افراد متاثر ،25لاکھ بے گھر ہوگئے، عالمی برادری امداد فراہم کرے.اقوام متحدہ کی اپیل
  • فلسطین کے مسئلے پر ہار ماننا درست نہیں، فرانچسکا آلبانیز
  • آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
  • آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
  • پاکستان سیلاب: اقوام متحدہ نے جاں بحق و بے گھر افراد کے اعدادوشمار جاری کردیے
  • اقوام متحدہ مالی بحران کا شکار،مجموعی وسائل کم پڑ گئے
  • اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو مٹانے کے لیے نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ
  • اقوام متحدہ نے رپورٹ میں اسرائیلی قیادت پر غزہ میں نسل کشی کا الزام عائد کردیا
  • اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف فلسطین کے ساتھ ہندوستان
  • اقوامِ متحدہ میں دو ریاستی حل کی قرارداد