عمران خان نے کہا شکل نہ دکھاؤ تو میں ملک چھوڑ دوں گا، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا شکل نہ دکھاؤ تو میں ملک چھوڑ دوں گا۔میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ صوابی جلسے میں مہمان کے طورپر گیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کوہربات ٹھیک نہیں بتائی جاتی، کان بھرے جاتے ہیں، یہ وزارتیں اور قائمہ کمیٹیاں لینے بانی پی ٹی آئی کے پاس جاتے ہیں، یہ کسی کو بنانے یا پھر گرانے کیلئے ان کے پاس جاتے ہیں۔شیرافضل مروت کا کہنا تھاکہ پارٹی فنڈ اور وکلا کو فیس دینے کے آڈٹ کا مطالبہ کیا، ماضی میں پارٹی ٹکٹ بیچنے کاالزام لگا اس کا آڈٹ ہونا چاہیے، تحریک انصاف میں اجارہ داری ہے اس کااحتساب ہونا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسمبلی سے استعفیٰ دو تو ایک منٹ نہیں لگاؤں گا، انہوں نے کہا کہ شکل نہ دکھاؤ تو میں ملک چھوڑ دوں گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سے نکال دیا تھا جس کے جواب میں شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر طویل تحریر لکھی تھی جس میں ان کا کہنا تھا پارٹی اگر خود سے مجھ سے متعلق فیصلے پر نظر کرے تو ٹھیک ورنہ میں اپنے لیے کوئی رعایت نہیں مانگوں اور پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کروں گا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200روپے کا اضافہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت پی ٹی آئی نے کہا
پڑھیں:
عمران خان ہی پارٹی کے قائد ہیں، شاہ محمود کی سربراہی کی خبریں بے بنیاد ہیں: سلمان اکرم راجہ
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو پارٹی قیادت سونپنے کی خبریں درست نہیں، پارٹی کے سربراہ بدستور عمران خان ہی ہیں۔
یہ بھی پرھیں:9 مئی مقدمات میں بری ہونے کے باوجود شاہ محمود قریشی کی جلد رہائی ممکن نہیں، رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے، ہم صبح 10 بجے جیل پہنچے لیکن ابھی تک ہمیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ان کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کا واضح حکم ہے کہ وکلا اور اہل خانہ کو سماعت میں شامل ہونے دیا جائے، لیکن اس کے برعکس وکلا کو باہر بٹھا کر آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
سلمان اکرم نے بند کمرے میں ٹرائل کو آئین و قانون کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹرائل کو کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:مرزا آفریدی سمیت سینیٹ امیداواروں کی فہرست عمران خان نے ہی دی، سلمان اکرم راجہ کی تصدیق
انہوں نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف اس وقت 8 سے 9 مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے لیڈر عمران خان ہی ہیں اور شاہ محمود قریشی کی قیادت سنبھالنے کی خبریں بے بنیاد اور مفروضوں پر مبنی ہیں، البتہ ان کا عہدہ برقرار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ شاہ محمود عمران خان