وہیل نے ایک شخص کو کشتی سمیت نگل لیا، حیرت انگیز وڈیو
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
وہیل مچھلی کھلے سمندر میں ایک شخص کو کشتی سمیت نگل گئی، جس کی حیرت انگیز وڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ چلی کے جنوبی پیٹاگونیا کے سمندر میں پیش آیا، جہاں ایک ہمپ بیک وہیل نے ایک شخص کو کشتی سمیت نگل لیا،تاہم چند لمحوں بعد وہیل نے اس شخص کو بغیر کسی نقصان کے چھوڑ دیا۔ اس سے بھی زیادہ حیران کن بات ہے کہ اس واقعے کی وڈیو متاثرہ شخص کے والد نے ریکارڈ کی ہے۔
یہ واقعہ چلی کے جنوبی پیٹاگونیا علاقے میں میگیلان آبنائے کے قریب پیش آیا۔ ایڈریان سیمانکاس اپنے والد کے ساتھ کائیکنگ کر رہے تھے کہ اچانک ایک بڑی وہیل نے ان کی کشتی کو اپنے منہ میں لے لیا۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہیل نے ایڈریان کو چند سیکنڈ کے لیے نگل لیا لیکن اس کے بعد انہیں بغیر کوئی نقصان پہنچائے چھوڑ دیا۔
ایڈریان نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے سی این این کو بتایا کہ جب وہیل نے انہیں نگلا تو انہیں یقین ہوگیا کہ اب وہ مر جائیں گے، کیوں کہ وہیل نے مجھے کھا لیا ہے۔ یعنی نگل کر پیٹ میں ڈال لیا ہے، تاہم جلد ہی انہوں نے محسوس کیا کہ ان کی لائف ویسٹ انہیں واپس سطح پر لے آ رہی ہے اور چند سیکنڈ بعد وہ پانی کی سطح پر آ گئے اور اپنے والد کی طرف تیرنے لگے۔
وڈیو میں ایڈریان کے والد ڈیل کو دیکھا جا سکتا ہے جو دوسری کشتی سے یہ منظر ریکارڈ کر رہے تھے۔ ابتدائی طور پر انہوں نے وہیل کو سمندر کی خوبصورت لہر سمجھا لیکن جب وہیل نے ان کے بیٹے کو نگل لیا تو وہ گھبرا گئے۔ وڈیو میں انہیں اپنے بیٹے کو پرسکون کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا’’پرسکون رہو، پرسکون رہو۔‘‘
ایڈریان نے بتایا کہ جب وہ سطح پر آئے تو انہیں اپنے والد کی فکر ہوئی کہ کہیں ان کے ساتھ بھی کچھ نہ ہو جائے،تاہم دونوں باپ اور بیٹے محفوظ طریقے سے ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔
اس واقعے کے بعد جب ایڈریان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ کائیکنگ کریں گے، تو انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جواب دیا’’بالکل۔‘‘ ان کے والد نے بھی اسی جذبے کا اظہار کیا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب وہیل نے انسانوں کو نگلنے کی کوشش کی ہے۔ نومبر 2020 میں کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب ایک ہمپ بیک وہیل نے دو کائیکرز کو تقریباً نگل لیا تھا۔ دونوں افراد وہیل کو مچھلیاں کھاتے ہوئے دیکھ رہے تھے کہ اچانک وہیل نے ان کی کشتی کو الٹ دیا اور انہیں چند لمحوں کے لیے اپنے منہ میں لے لیا،تاہم وہ بھی بغیر کسی نقصان کے بچ نکلے۔
ماہرین کے مطابق وہیلز عام طور پر انسانوں کو شکار نہیں بناتیں۔ یہ واقعات اکثر اتفاقی ہوتے ہیں، جب وہیلز مچھلیوں کا شکار کر رہی ہوتی ہیں اور انسانوں کو غلطی سے اپنے منہ میں لے لیتی ہیں۔
ایڈریان کے واقعے کی وڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ لوگ اس واقعے کو دیکھ کر حیران ہیں کہ کیسے ایک انسان وہیل کے منہ میں جانے کے بعد بغیر کسی نقصان کے بچ نکلا۔ یہ واقعہ قدرت کے سامنے انسان کی کمزوری کو بھی ظاہر کرتا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی دکھاتا ہے کہ انسان کس طرح مشکل حالات میں بھی امید اور ہمت نہیں ہارتا اور ان سب سے بڑھ کر کہ مارنے والے سے جان بچانے والا بلاشبہ سب سے زیادہ طاقت ور ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وہیل نے ان انہوں نے نگل لیا جب وہیل شخص کو
پڑھیں:
مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق، دنیا کو بتائیں والد کو کرپشن پر سزا ہوئی: عطا تارڑ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مہم چلانا بانی چیئرمین کے بیٹوں کا حق ہے ، وہ لوگوں کو بتائیں کہ ان کے والد کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔9 مئی کے سانحے میں ملوث ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج موجود تھیں، یہ معلوم تھا کہ ان واقعات میں کون ملوث تھے۔190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کر سکے۔ یہ کہتے ہیں کہ ہم ریاست مدینہ کی بات کر رہے تھے تو ہمیں190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا ہو گئی۔190 ملین پاؤنڈز کیس کا جواب مذہبی نہیں نہ ہی ریاست مدینہ ہے۔ آپ قوم کو بتائیں کہ آپ نے بزنس ٹائیکون کے اربوں روپے کس طرح استعمال کیے۔ بانی چیئرمین کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ ضرور مہم چلائیں۔ وہ جہاں جا رہے ہیں وہاں لوگوں کو بتائیں کہ ہمارے والد کو190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔190 ملین پاؤنڈز کیس کی فیکٹ شیٹ ساتھ لے کر جائیں اور جس سے بھی ملتے ہیں تو یہ بتائیں کہ یہ کرپشن کا کیس ہے سیاسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ190 ملین پاؤنڈز کیس سیاسی کیس ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ کرپشن کا کیس ہے۔ علاوہ ازیں عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں سکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کے لیے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں۔ بلوچستان میں دہشتگردی اور پْرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہوا ہے۔