سید منصور علی شاہ کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ وہ ایک سال سے ایف جے اے کے مشیر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔جسٹس منصور علی شاہ گزشتہ ایک سال سے ایف جے اے کے مشیر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ میں حلف برداری تقریب کے بعد جسٹس منصور علی شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، جب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: منصور علی شاہ کے مشیر
پڑھیں:
افسوس ہے ایک اچھے جج کو رخصت کررہے ہیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
—فائل فوٹوچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جنید غفار نے کہا ہے کہ افسوس ہے ایک اچھے جج کو رخصت کر رہے ہیں۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جنید غفار نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ذوالفقار احمد نے ہمیشہ سچ کے لیے آواز اٹھائی، وہ ہمیشہ سائلین کے لیے دستیاب رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس ذوالفقار احمد نے سول، کرمنل لاء اور انٹلیکچوئل پراپرٹی پر شاندار فیصلے دیے، ان کے ساتھ بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ جسٹس ذوالفقار احمد خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔