3 ناکام شادیوں کے بعد بالی وڈ گلوکار چوتھی شادی کے خواہشمند
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بالی وڈ کے معروف گلوکار لکی علی، جو 66 سال کے ہو چکے ہیں، انہوں نے چوتھی شادی کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔
لکی علی معروف بھارتی کامیڈین محمود کے بیٹے ہیں اور کئی مشہور فلمی گیت گا چکے ہیں۔ ان کی گلوکاری آج بھی مقبول ہے، اور ان کے کنسرٹس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں دہلی میں ایک میوزک فیسٹیول کے دوران جب ان سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: "میرا خواب ہے کہ میں دوبارہ شادی کروں۔”
لکی علی کی شادیوں کی تفصیلات:
پہلی شادی (1996) – میگھن جین سے ہوئی، لیکن جلد ہی طلاق ہوگئی۔ اس شادی سے ان کے دو بچے، تاوز اور تسمیہ ہیں۔
دوسری شادی (2000) – پارسی لڑکی اناہیتا سے ہوئی، جو بعد میں مسلمان بھی ہوئیں۔ ان سے دو بچے، سارہ اور ریان ہیں، لیکن یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔
تیسری شادی (2010) – انہوں نے کیٹ الزبتھ سے شادی کی، اور ایک بیٹے کے والد بنے، مگر یہ رشتہ بھی 7 سال بعد ختم ہو گیا۔
لکی علی کی چوتھی شادی کی خواہش پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے اپنی ناکامیوں پر غور کرنا چاہیے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: لکی علی
پڑھیں:
کوئٹہ، سیاہ کاری کے بعد شادی نہ کرنے پر مرد کیخلاف مقدمہ درج
ائیر پورٹ روڈ پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا ہے کہ وارث بادیزئی نامی شخص نے پہلے نشہ آور ڈرنک پلا کر زنا کا نشانہ بنایا، بعد ازاں شادی کا وعدہ کرکے مزید سیاہ کاری کی۔ اب فون نہیں اٹھا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی خاتون رہائشی نے سیاہ کاری کے بعد شادی نہ کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا لیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے نشہ آور چیز پلا کر زنا کا نشانہ بنایا، بعد ازاں شادی کا جھانسہ دے کر سیاہ کاری کی۔ خاتون حاملہ ہوئی ہے تو اب ملزم فون نہیں اٹھاتا۔ کوئٹہ میں پیش آنے والے انوکے واقعہ کی ایف آئی آر کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔ جس میں سائرہ کاکڑ نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ وارث بادیزئی نامی شخص نے پہلے اس سے دوستی کی، بعد ازاں اسے اپنے ساتھ لے جاکر نشہ آور کولڈ ڈرنگ پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ واقعہ کے بعد حاملہ ہونے پر وارث بادیزئی نے شادی کا وعدہ کیا اور مزید زنا کرتا رہا۔ اب فون نہیں اٹھا رہا ہے۔ خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ پولیس کے مطابق وارث بادیزئی نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔