Jasarat News:
2025-06-18@17:55:03 GMT

آفاق احمد کیخلاف مقدمہ انسداددہشت گردی عدالت منتقل

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کورٹس کی منتظم عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کیخلاف ڈمپر جلانے اور دہشتگردی کا مقدمہ کراچی سینٹرل جیل میں قائم انسداددہشت گردی کورٹ میں منتقل کردیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چالان تو آنے دیں، 2 دن میں مقدمے کا چالان آجائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ میں ٹولنٹن مارکیٹ سے جانوروں کو منتقل کرنے پر تجاویز طلب ،سماعت 19 جون تک ملتوی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ٹولنٹن مارکیٹ سے جانوروں کو منتقل کرنے پر تجاویز طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 19 جون تک ملتوی کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیس میں ہارون فاروق ، اظہر صدیق سمیت دیگر کی ایک ہی نوعیت کی دائر درخواستوں پر سماعت کی جس میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

منگل کے روز دوران سماعت مختلف محکموں کے حکام پیش ہوئے اور عدالتی احکامات پر اپنی اپنی رپورٹس داخل کرائی۔ دوران سماعت عدالت نے عدالتی معاون عزت فاطمہ سے استفسار کیاکہ کیا آپ نے ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا ہے ؟ ایڈوکیٹ عزت فاطمہ نے بتایا کہ حکومتی محکمے کو ہفتہ میں ایک بار اسے ضرور وزٹ کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ ہم تو ٹولنٹن مارکیٹ کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

صدر ٹولنٹن مارکیٹ ایسوسی ایشن نے کہاکہ میں اس حوالے سے کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔ عدالت نے کہا کہ آپ ممبر جوڈیشل کمیشن سے ملاقات کریں۔ درخواست گزار کے وکیل التمش سعید نے بتایاکہ ہم جانوروں کو ٹولنٹن مارکیٹ سے شفٹ کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ آپ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ نہ کریں۔ ایڈووکیٹ التمش سعید نے کہاکہ یہ صرف ٹولنٹن مارکیٹ کا مسئلہ نہیں، ایسی بہت سی مارکٹیس دوسرے شہروں میں بھی ہے جس پر عدالت نے کہاکہ ہم ٹولنٹن مارکیٹ کو ایک مثال بنائیں گے، اور دوسری مارکیٹس کو بھی ایسا ہی بنائیں گے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: نان کسٹم اشیا کیخلاف آپریشن کے دوران ملزمان کا ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ
  • نان کسٹم سگریٹوں کیخلاف آپریشن،ملزمان کا ایف بی آر ٹیم پر حملہ،سرکاری گاڑی کے شیشے توڑے دیئے
  • پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے سے متعلق کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم
  • لاہور ہائیکورٹ میں ٹولنٹن مارکیٹ سے جانوروں کو منتقل کرنے پر تجاویز طلب ،سماعت 19 جون تک ملتوی
  • پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے سے متعلق کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم
  • برطانیہ میں 14 سالہ لڑکے کا والدین پر زبردستی دوسرے ملک بھیجنے کا مقدمہ
  • کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خودکش حملے کا مقصد کیا تھا؟
  • جھوٹ بول دوسرے ملک لے جانے پر بیٹے نے والدین پر مقدمہ دائر کردیا
  • کراچی: پولیس نے چینی باشندوں پر حملے کا حتمی چالان جمع کروادیا
  • کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ: حتمی چالان عدالت میں پیش، ملزمان نے منصوبہ بندی کیسے کی؟