سردار عبدالرحیم کراچی پریس کلب میںمسلم لیگ کے فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیںسینئر صحافی شمس کیریو،امتیاز خان فاران،جاوید چودھری،خورشید عباسی،عبدالقادر منگریو ، سید ولی وارثی، نواب قریشی،لیاقت کشمیری ،خالد پہنور ودیگر بھی موجود ہیں

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

گجرات: چودھری پرویزالٰہی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین میں راشن تقسیم

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی نے گجرات میں سیلاب زدہ یونین کونسل مدینہ اور یونین کونسل سوک کلاں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ جب یہاں سیلاب آیا تو سب سے پہلے ہماری طرف سے امداد پہنچی، بعد میں مخالفین نے صرف نمائشی دورے کیے، حکومت غریب عوام سے ناجائز ٹیکس لے کر جو رقم جمع کرتی ہے، وہی یہاں تقسیم کر رہی ہے جبکہ ن لیگ کے وزیروں نے اپنی جیب سے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان

چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ ہم آپ کے دکھ سکھ میں شامل ہیں تاکہ آپ کی تکلیف کم کرسکیں۔ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوا اور پنجاب بھر میں فصلیں تباہ ہوئیں، لوگ بے روزگار ہوئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپنے دور میں ضلع گجرات میں بڑے ترقیاتی منصوبے لائے تھے۔ مونس الٰہی نے صرف موضع سوک کلاں میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کروائے، لیکن اس حکومت نے انہیں برباد کر دیا۔ اگر ہمارے منصوبے بند نہ کیے جاتے تو آج گجرات کا یہ حال نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت آتے ہی ترقیاتی منصوبے روک دیتی ہے جس سے نہ صرف پنجاب بلکہ پورا ملک تباہی کا شکار ہو جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پرویز الہی راشن سیلاب متاثرین

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: آل پاکستان راجپوتانہ فیڈریشن ایکشن کمیٹی کے رکن رفیق لودھی ودیگر پریس کانفرنس کرتے ہوئے
  • بلوچستان کا پورا بوجھ کراچی کے سول اور جناح اسپتال اٹھا رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا بیان 24 کروڑ عوام کی آواز ہے: جاوید اقبال بٹ
  • اسکیم33 میں تعمیراتی مافیا کا راج قائم
  • مالی تنازع پر عدالت آنے والے بھائیوں پر فائرنگ، 1 جاں بحق
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس ثمن رفعت کو ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا، وجہ بھی سامنے آگئی
  • کراچی، عباسی شہید اسپتال کے خواتین وارڈ کے افتتاح پر مرد مریضوں کی موجودگی، حقیقت سامنے آگئی
  • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ہراسمنٹ کمیٹی کا سربراہ تبدیل
  • گجرات: چودھری پرویزالٰہی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین میں راشن تقسیم
  • کراچی؛ گینگ وار سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف 2 مقدمات کا فیصلہ مؤخر