مقدس راتیں اللہ کی طرف رجوع کرنے کا سبب ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بانی تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ مقدس راتیں اللہ کی طرف رجوع کرنے کا اسباب ہوتی ہیں، شبِ برأت ایک عظمت والی رات ہے، اس رات اللہ رب العزت گناہوں کی بخشش مانگنے والوں کے گناہ معاف فرماتا ہے، رزق کی فراخی چاہنے والوں کے رزق کو فراخ کرتا ہے۔ اس مبارک شب کا ہر لمحہ اور ہر ساعت خیر و برکات سے بھری ہوئی ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ مقدس راتیں اللہ کی طرف رجوع کرنے کا اسباب ہوتی ہیں، شبِ برأت ایک عظمت والی رات ہے، اس رات اللہ رب العزت گناہوں کی بخشش مانگنے والوں کے گناہ معاف فرماتا ہے، رزق کی فراخی چاہنے والوں کے رزق کو فراخ کرتا ہے۔ اس مبارک شب کا ہر لمحہ اور ہر ساعت خیر و برکات سے بھری ہوئی ہوتی ہے۔ اس مبارک شب اللہ سے پاکیزہ اور تقویٰ و طہارت والی زندگی کی دعا کی جائے۔ محفل میں گوشۂ درود کے نظام کے تحت اب تک پڑھا جانیوالا درود پاک 8 کھرب، 8 ارب، 90 کروڑ، 58 لاکھ، 5 ہزار، 4 سو 47 مرتبہ اور ماہ جنوری میں پڑھا گیا درود پاک 2 ارب 33 کروڑ 78 لاکھ 7 ہزار 7 سو 11 مرتبہ حضورﷺ کی بارگاہِ عالیہ میں پیش کی گیا۔
محفل میں قاری امجد علی بلالی برادران، سید مزمل احمد شاہ، فراز سعید بٹ، عبدالرحمن مدنی سمیت ثناء خوانِ مصطفیٰ نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، معروف ٹی وی اداکار حسین رضا المعروف ہنی البیلہ، ناظم اعلیٰ نظام المدارس ڈاکٹر میر آصف اکبر، پیر صوفی اجمل امین نقشبندی مجددی، مفتی سید عاشق حسین شاہ، راجہ زاہد محمود، محمد جواد حامد، عین الحق بغدادی، ظفر ارشد کانپوری، رحیم علی رزاق، محمد علی، میاں محب حسن، شہزاد رسول قادری، اسامہ مجید کریمی، محمد طیب ضیاء سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان، مرد و خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجتماع کے اختتام پر اُمت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: والوں کے
پڑھیں:
کراچی: ڈیفنس میں مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرنے والی خاتون گرفتار
کراچی:ڈیفنس میں درخشاں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرنے والی خاتون کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔
درخشاں پولیس کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر منشیات فروشی میں ملوث تھیں اور ایس ایس پی ساوتھ مہزور علی کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری تھانہ درخشاں کی حدود میں عمل میں آئی جہاں ایک مشتبہ گاڑی ٹویوٹا مارک II کو روکا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے ویڈھ نامی منشیات برآمد ہوئی، جس پر گاڑی میں موجود خاتون کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، جو بدنام منشیات فروشوں کی والدہ ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ گروہ ڈی ایچ اے اور ملحقہ علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے میں سرگرم تھا تاہم ملزمہ کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر منظم انداز میں منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون سے تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات متوقع ہیں اور ان کے بیٹوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔