Jasarat News:
2025-04-25@08:31:48 GMT

آئی ایم ایف مشن تمام وفاقی سیکرٹریز سے آج ملاقات کریگا

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گڈ گورننس اور احتساب سمیت دیگر امور پر تجاویز اور جائزے کیلیے آئی ایم ایف مشن آج تمام وفاقی سیکرٹریز سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دورے کے اہم نکات کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔ آئی ایم ایف مشن پاکستان کو عالمی امداد اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلیے اہم تجاویز دے گا۔ مشن کی سفارشات پر پاکستان کو گورننس اور احتساب بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ علاوہ ازیں فنڈ حکام آڈیٹر جنرل اور عدالت عظمیٰ بار ایسوسی ایشن سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسی طرح مشن حکام نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں، جس میں آئی ایم ایف وفد نے ایف ایم یو کی ورکنگ اور کارکردگی سے متعلق سوالات کیے ہیں۔ اس موقع پر مشکوک مالی ٹرانزیکشننز پر رپورٹنگ اور تحقیقات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف

پڑھیں:

عمران، بشریٰ بی بی کی بریت بارے جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں پر کل سماعت ہوگی

سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی متفرق درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل متفرق درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں، عمران خان اور ان کی اہلیہ نے سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات،قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • عمران، بشریٰ بی بی کی بریت بارے جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں پر کل سماعت ہوگی
  • نہری منصوبہ، وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کی تمام شرائط مان لیں
  • عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کے حوالے
  • اسلام آباد، جی بی کونسل سیکرٹریٹ آفس کی تعمیر کے حوالے سے امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس
  • حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے غیر استعمال شدہ فنڈز  واپس مانگ لیے
  • وزیراعظم نے FBR کا جائزہ ماڈل تمام وفاقی ملازمین پر لاگو کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • وفاقی وزیرِ خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں اور بینکنگ وفود سے اہم ملاقاتیں
  • ’وہ عیسائی نہیں ہوسکتا‘ پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟
  • عظمیٰ خان اور نورین خان کو عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی واپس بھیج دیا گیا