’’ڈکی بھائی کی ویڈیوز شرمناک ہیں‘‘، مشی خان کی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اداکارہ مشی خان نے فیملی وی لاگنگ پر ہونے والی تنقید کے درمیان ڈکی بھائی کی ویڈیوز کو ’’شرمناک‘‘ قرار دے دیا ہے۔
مشی خان کا کہنا ہے کہ فیملی وی لاگنگ غلط نہیں ہے، لیکن اس میں بدتمیزی نہیں ہونی چاہیے۔ ڈکی بھائی کی ویڈیوز شرمناک ہوتی ہیں۔
مشی خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوبر شام ادریس اور زید علی کا کانٹینٹ بہت اچھا ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے زید علی کے ’’براؤن مام‘‘ اور ’’براؤن بوائے‘‘ کے کانسیپٹ کی تعریف کی، جو منفرد اور لوگوں میں مقبول تھا۔ تاہم، ان کے بعد آنے والے یوٹیوبرز نے وہ معیار برقرار نہیں رکھا۔
مشی خان نے ڈکی بھائی کی ویڈیوز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی سال پہلے ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو دیکھی تھی، جس میں وہ گندی گالیاں دیتے ہوئے روسٹنگ کررہے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’بچے بھی ان کی ویڈیوز دیکھتے ہیں۔ میں نے صرف 5 سیکنڈ بعد ہی ویڈیو دیکھنا بند کردی تھی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ڈکی بھائی نے شام ادریس کے خلاف جو مہم چلائی، اس میں شام ادریس کو شدید نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن مشی خان کے مطابق، ’’مکافات عمل تو ہوتا ہے، اور سات سال بعد ڈکی بھائی خود ایکسپوز ہو گئے۔‘‘
مشی خان نے کہا کہ فیملی وی لاگنگ لوگوں کو پسند ہے، کیونکہ ہمارے معاشرے میں دوسروں کے گھروں میں دلچسپی زیادہ ہوتی ہے۔ تاہم، انہوں نے زور دیا کہ فیملی وی لاگز میں بدتمیزی نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ لوگ اسے دیکھ کر اپنے گھروں میں بھی ایسا کرنا شروع کردیتے ہیں۔
مشی نے بتایا کہ وہ جلد یوٹیوب پر فعال ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھا کانٹینٹ بناتے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسی سلسلے میں بات کی کہ ’’ہمارے ہاں (پاکستان) بھی بہت سے یوٹیوبرز ہیں جو گندی زبان استعمال کرتے ہیں جو گندی گالیاں دے کر اپنا کیرئیر بنا کے بیٹھے ہیں اور اب وی لاگرز بن چکے ہیں، ان میں سب سے ٹاپ پر ڈکی بھائی ہیں جنہوں نے 13،14 سال کے بچوں کو گالیاں سکھائی ہیں، ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟ پاکستان میں کوئی کھڑا ہوا ان کے خلاف؟’
View this post on InstagramA post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
مایا خان کی وائرل ویڈیو نے صارفین کو غصہ دلایا، سوالات کی بارش
پی ٹی وی کے دور سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والی معروف اداکارہ اور میزبان مایا خان کو ایک ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
شوبز کی دنیا میں شہرت اور عوام کی توجہ تنقید اور ذاتی حملوں سے بھی جڑی رہتی ہے اور بعض اوقات انہیں اپنی باتوں پر سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
مایا خان کا شمار بھی ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ہی ایک متنازعہ شخصیت بن گئیں۔ اس کے سنسنی خیز مارننگ شوز اور لائیو اسٹریٹ شوز نے انہیں کافی شہرت کے ساتھ ساتھ تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔
اس کے بعد وہ کچھ عرصے تک اسکرین سے دور رہیں۔ چند سال کے وقفے کے بعد وہ دوبارہ شوبز میں واپس آگئی ہیں۔ اس نے اپنا وزن بھی کافی کم کر لیا ہے اور اب وہ اداکاری میں پوری طرح سرگرم ہیں۔ مایا خان نے حالیہ ڈراموں جیسے ’’مائی رے‘‘ اور ’’کبھی میں کبھی تم‘‘ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔
مایا خان نے اپنے وزن میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھا ہے اور حالیہ برسوں میں خود کو نمایاں طور پر تبدیل کیا ہے۔ انہیں ایک شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے پچھلے وزن کے بارے میں کھل کر بات کی۔
مایا نے کہا کہ جب ان کا وزن زیادہ ہوتا تھا تو انہیں شدید تنقید، ٹرولنگ اور تکلیف دہ تبصروں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
ڈیزائنرز یہ بھی کہتے تھے کہ وہ اسے XL یا XXL سائز کے کپڑے فراہم نہیں کر سکتے۔ لوگ اسے نامناسب ناموں سے پکارتے تھے لیکن اس نے یہ سب کچھ صبر سے برداشت کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزن کم کرنے کے بعد حالات بدل گئے ہیں۔ پہلے یہ سب اس کے لیے بہت تکلیف دہ تھا۔ تاہم انٹرنیٹ صارفین نے مایا خان کے بیان پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ یہ وہی ماہرہ خان ہیں جو کئی بار لوگوں کی شکل و صورت اور ان کی خامیوں کا مذاق اڑ چکی ہیں اور اب لوگ ٹرولنگ کا شکار ہو کر ان کی منافقت پر تنقید کر رہے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’آپ وہ ہیں جو جویریہ کے ساتھ دوسروں کا مذاق اڑاتے تھے۔ ایک اور نے لکھا کہ آپ خود دوسروں کی کمزوریوں پر ہنستے تھے، یہ منافقت ہے۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’اسے دیکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ ان تمام سوالات اور تنقیدوں نے وائرل ویڈیو کے بعد زور پکڑا ہے جس سے مایا خان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے کئی چرچے شروع ہو گئے ہیں۔
Post Views: 6