ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ 13 اگست سے مصنوعی ذہانت (AI) اور مشین لرننگ (ML) پر مبنی نیا ایج ایسٹیمیشن ماڈل متعارف کرائے گا، جس کا مقصد کم عمر صارفین کو محفوظ بنانا اور ان اکاؤنٹس کی نشاندہی کرنا ہے جن میں غلط عمر درج کی گئی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب شارٹس سے پاکستان میں بھی پیسے کمانے کا آغاز

یہ ماڈل جدید ٹیکنالوجی سگنلز اور الگورتھمز کی مدد سے صارف کی حقیقی عمر کا تعین کرے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر درج ذیل ذرائع سے ڈیٹا لے کر کام کرے گا:

سرچ ہسٹری: صارف یوٹیوب پر کن موضوعات کی تلاش کرتا ہے۔

ویڈیوز کے زمرے: کس قسم کی ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں۔

اکاؤنٹ کی مدت: اکاؤنٹ کب سے فعال ہے اور اس پر کس نوعیت کی سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔

ممکنہ اقدامات

اگر ماڈل کسی اکاؤنٹ کو 18 سال سے کم عمر قرار دے تو یوٹیوب فوری طور پر ذاتی نوعیت کے اشتہارات بند کرے گا، ویڈیو ریکمنڈیشنز میں اضافی حفاظتی فلٹر شامل کرے گا اور مخصوص اقسام کے مواد کو بار بار دیکھنے کی حد مقرر کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 5 ماہ میں 62 ہزار سے زائد یوٹیوب چینلز اور لنکس کو بلاک کیا، پی ٹی اے

مزید یہ کہ ڈیجیٹل ویل بینگ ٹولز کو فعال کرے گا تاکہ نوجوان صارفین کا اسکرین ٹائم کم کیا جاسکے۔

غلطی سے کم عمر قرار پانے کی صورت

اگر کسی بالغ صارف کا اکاؤنٹ غلطی سے کم عمر قرار دیا گیا تو وہ اپنی عمر کی تصدیق سرکاری شناختی کارڈ، کریڈٹ کارڈ یا سیلفی کے ذریعے کرسکے گا۔

یاد رہے کہ یوٹیوب کا یہ فیچر ابتدائی طور پر صرف امریکا میں لانچ کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا ایج ایسٹیمیشن ماڈل کم عمر صارفین یو ٹیوب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ایج ایسٹیمیشن ماڈل کم عمر صارفین یو ٹیوب کرے گا

پڑھیں:

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل متعارف کرادیا

اوپن اے آئی نے ایک نیا اور زیادہ طاقتور چیٹ جی پی ٹی ماڈل ’چیٹ جی پی ٹی 5‘ متارف کرادیا ہے۔

اوپن اے آئی کی جانب سے اسے سب سے زیادہ ذہین، تیز اور مفید ماڈل قرار دیا گیا ہے، جسے آبجیکیٹو اور حقیقی دنیا کے مسائل کے حل میں بہتر جوابدہی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 

یہ ماڈل کے جوابات جی پی ٹی 40 کے مقابلے میں تقریباً 45٪ کم غلطیاں کرتا ہے اور اوپن اے آئی 03 کے مقابلے میں تقریباً 80٪ کم غلطیاں کرتا ہے۔ 

یہ "Unified system" ہے جو خود فیصلہ کرتا ہے کہ کب جلد جواب دینا ہے اور کب طویل مدتی جواب کی ضرورت ہے۔ اس کے پاس سوچ و بچار کے لیے الگ "thinking mode" بھی ہے۔ اس کے علاوہ ویب ایپ، گیمز اور کوڈنگ میں یہ ماڈل نمایاں مقام رکھتا ہے۔

مزید برآں لکھائی میں بھی اس کا شعری اور تخلیقی انداز بہتر ہوا ہے۔ صحت سے متعلق سوالات میں زیادہ محتاط اور معاون مواصلت فراہم کرتا ہے اور ہالوسینیشن کے امکانات کم کرتا ہے۔ 

صارفین اب مختلف ٹولز سے چیٹ جی پی ٹی کو مربوط کر سکتے ہیں اور اپنی ٹیمپلیٹس، شخصیات یا سوالی انداز کا اختیار رکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5 پیش کردیا، سب سے جدید اے آئی ماڈل مفت دستیاب
  • اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل متعارف کرادیا
  • واٹس ایپ نے جعل سازیوں میں ملوث لاکھوں اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیے
  • ابھی شروعات ہیں‘آپ کو مزید سخت پابندیاں دیکھنے کو ملیں گی. صدرٹرمپ کی بھارت کو دھمکی
  • بھارت پر اضافی ٹیرف کو چند گھنٹے ہوئے‘ ابھی مزید بہت سی پابندیاں دیکھنے کو ملیں گی، ٹرمپ
  • ٹرمپ کا بھارت پر نیا تجارتی وار، 25 فیصد اضافی ٹیرف اور سخت پابندیاں عائد
  • ٹرمپ کا روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اعلان
  • صدر ٹرمپ کی نئی اقتصادی حکمت عملی: روسی تیل پر پابندیاں، خود امریکا کو خطرہ؟
  • ماسکو سے تیل خریدنے والے ممالک پر آج پابندیاں عائد کرنیکا فیصلہ کرینگے، ڈونلڈ ٹرمپ