چولستان : "گرین پاکستان" منصوبے شروع، آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی افتتاحی تقریب میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:پنجاب میں زراعت کو ماڈرن اورجدید بنانے کا انقلاب، کسانوں کو تمام زرعی سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کا منصوبہ شروع ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے ،وزیر اعلیٰ نے سمارٹ ایگری فارم اور ایگری ریسرچ فیسیلٹی سنٹر کا افتتاح کیا۔
نیشنل فوڈ سیکیورٹی و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک،پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر زراعت لائیو اینڈ سٹاک سید عاشق حسین کرمانی، وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ کے علاوہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی سیکرٹری بھی تقریب میں موجود تھے۔
لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چولستان اور پنجاب میں جدید زراعت کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، آج ان منصوبوں کا آغاز پنجاب کے کسانوں کی ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے، انہوں نے شہداء کے بچوں اور زخمی ہونے والے غازیوں کو زمین کی الاٹمنٹ کے خطوط بھی دیئے ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر باجوہ نے کہا کہ جدید زراعت میں صوبہ پنجاب اور یہاں کے کسانوں کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے، انہوں نے پنجاب حکومت کے گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت کاوشوں اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا ،آرمی چیف نے کہا کہ فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی،پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے۔
گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت، تحقیقات شروع
دوسری طرف گرین ایگری مال اینڈ سروسز سروس کمپنی کسانوں کو ان کے گھر کے دروازے پر معیاری بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات رعایتی قیمت پر فراہم کرے گی،کسانوں کو ڈرونز سمیت زرعی مشینری رعایتی کرائے پر دستیاب ہو گی ،ایک چھت تلے، ایک کمپنی کے ذریعے کسانوں کو زراعت سے متعلق تمام سہولت میسر ہوں گی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مراد علی شاہ کو سندھ سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے: عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے۔
مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا سندھ میں کاشت کار نہیں ہیں؟ کیا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کر دی ہے؟ کیا سندھ حکومت نے کسانوں سے گندم خرید لی ہے؟
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ اور ان کی جماعت 16 سال سے حکمراں ہے، اپنی کارکردگی بتائیں، مریم نواز نے 1 سال میں پنجاب کے کسانوں کو 110 ارب روپے کے تاریخی پیکیج دیے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں اس سال گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے، آئندہ سال اس سے بھی زیادہ گندم کی پیداوار ہو گی، پنجاب کی ترقی اور خوش حالی 2 صوبوں کی حکومتوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مراد علی شاہ پنجاب سے ملانے والی سندھ کی مرکزی شاہراہ کو بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں،ان کو علی امین گنڈاپور سے مختلف نظر آنا چاہیے۔