—فائل فوٹو

بانئ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ان کے خلاف 9 مئی کا کوئی کیس نہیں چلا، آج بھی سرکاری گواہان کو پیش کیا گیا۔

فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے عمران مایوس ہونے والوں میں سے نہیں ہیں، فیصل چوہدری

انہوں نے کہا کہ ہم ریاست سے آئین اور قانون کے مطابق انصاف مانگتے ہیں، ثناء اللّٰہ مستی خیل کو سیاسی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

بانئ پی ٹی آئی کے وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا ہے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ابھی عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی ، علیمہ خان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے مطمئن ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے عمران خان نے کیا کہا ہوا ہے اور پارٹی رہنماؤں نے کیا کہا ہوا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ یہ اب تحریک روک نہیں سکتے، ہم پر تمام دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جج صاحب مجبور ہیں، ہمیں سمجھ آرہی ہے، ان پر بہت پریشر ہے، ہم ججز کو یکجہتی دکھا رہے ہیں لیکن یہ بھی ان کو کافی نہیں پڑ رہی۔علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے بانیٔ پی ٹی آئی کو کئی مہینوں تک قید میں ہی رکھنا ہے، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی آگے نظر نہیں آرہی ہے، اب پی ٹی آئی قیادت کی طرف دیکھیں گے کس طرح بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کروایا جائے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں تیز آندھی اور بارشوں کی پیش گوئی، ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری
  • اس بار کچھ نیا اور مختلف کریں گے ، مقصد عمران کی رہائی ہوگا، اسد قیصر
  • پُرتشدد نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی قیادت کا علی امین گنڈاپور سے اختلاف
  • احتجاجی تحریک کا مقصد اور ہدف عمران خان کی رہائی ہوگا( اسد قیصر)
  • جدہ: چوہدری حسنین گوندل اور چوہدری امجد گجر کی جانب سے عید ملن پارٹی، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت
  • اس بار ہم بھی ہتھیار ساتھ لے کر آئیں گے‘تحریک آر یا پار ہوگی‘ گنڈاپور
  • عمران خان کی رہائی کے آثار نظر نہیں آ رہے، علیمہ خان
  • ابھی عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی ، علیمہ خان
  • پی ٹی آئی کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں، انہیں کچھ نہیں ملے گا،رانا ثنا اللہ
  • عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو پورے ملک میں احتجاجی تحریک کی تیاری کی ہدایت