سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 15 خارجی ہلاک، لیفٹیننٹ حسان سمیت پاک فوج کے 4 شہید
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ محمد حسان سمیت 4 جوانوں نے بھی مادرِ وطن پر اپنی جان نچھاور کر دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
بیان کے مطابق دورانِ آپریشن، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 9 خوارج، بشمول ان کے سرغنے ہلاک ہو گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے جانے والوں میں خارجی رِنگ لیڈر فارمان عرف ثاقب، خارجی امان اللہ عرف توری، خارجی سعید عرف لیاقت خارجی بلال شامل ہیں۔
بیان کے مطابق یہ تمام دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے، ایک اور کارروائی میں، شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو مؤثر طریقے سے جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف اس کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ محمد حسان ارشف (عمر 21 سال، رہائشی ضلع لاہور) نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، ان کے ساتھ تین جوانوں نے بھی مادرِ وطن پر اپنی جان نچھاور کر دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز کے مطابق
پڑھیں:
خیبر میں فورسز کی کارروائی، خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے خلاف 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی ضلع خیبر کے علاقے لالہ چینہ دو سار میں کی گئی جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، وہاں کارروائی کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد خودکش دھماکوں اور دیگر سنگین دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز، بارہ میگزین، 135 کارتوس اور تین بنڈولیئر برآمد کیے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک افغان شہری بھی شامل ہے، ہلاک دہشت گرد نعیم چمکنی جو خودکش دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا، وہ بھی اس کارروائی میں مارا گیا۔(جاری ہے)
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد کمانڈر فضل نور ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے علاقے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہ دہشت گرد بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا، علاقے میں بھاری نفری تعینات کرکے سرچ آپریشن جاری ہے اور فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے محاصرہ مزید سخت کر دیا گیا۔
دوسری طرف صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک کردیئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کا کہناتھاکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے، مارے جانے والے یہ دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کیا گیا۔