2ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 افغان اور 2 خودکش بمبار سمیت 7 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
سیکیورٹی فوسرز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 3 افغان اور 2 خودکش بمبار سمیت 7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 بھارتی سرپرست خوارج مارے گئے، ہلاک خوارج میں 3 افغان شہری اور 2 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا ہے، ہلاک ہونے والے خوارج دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اس علاقے میں موجود دوسرے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جب کہ پاک فوج نے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خیبر پختونخوا میں خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، 7 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، خوارجیوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
خیال رہے کہ آج لکی مروت میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 2 کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو کلیئر کردیا۔
واضح رہے کہ ملک میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز نے اسماعیل خان کے مطابق
پڑھیں:
پشاور: چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
—سوشل میڈیا ویڈیو گریبخیبر کے علاقے لالہ چینہ کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کی ہے جس میں پشاور کے علاقے چمکنی میں خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نعیم، کریم اور نور نبی کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک دہشت گرد نور نبی افغانستان کے علاقے ننگر ہار کا رہائشی تھا۔
پشاور کے علاقے چمکنی کی مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نعیم اور کریم چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 3 ایس ایم جیز، 12 میگزین اور 135 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق کالعدم تنظیم کا کمانڈر فضل نور اپنے دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا۔