سیٹ پر گر کر زخمی ہونے والے معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور مزاحیہ کرداروں سے شہرت حاصل کرنے والے روبو شنکر 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روبو شنکر فلم کی شوٹنگ کے دوران اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے تھے جس کے بعد انہیں چنئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حالت تشویشناک ہونے پر انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تاہم جمعرات کی رات وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ڈاکٹرز کے مطابق اداکار کی موت ہاضمے کی نالی میں خون بہنے اور متعدد اعضاء کے ناکارہ ہونے کے باعث ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور حال ہی میں یرقان سے صحت یاب ہوئے تھے۔
روبو شنکر نے 1997 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ ابتدا میں انہوں نے تامل فلموں میں چھوٹے کردار نبھائے، لیکن بعد ازاں سپورٹنگ رولز اور کامیڈی کرداروں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ وہ ٹی وی شوز میں اپنے منفرد روبوٹ ڈانس کی بدولت "روبو" شنکر کہلائے۔
ان کی آخری رسومات جمعہ کے روز چنئی میں ادا کی گئیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شان مسعود کےچچا اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے
قومی کرکٹر شان مسعود کےچچا اورسابق وفاقی وزیرڈاکٹر وقار مسعود انتقال کر گئے۔
سابق وفاقی وزیر کے بھائی منصور خان کی جانب سے سابق ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
منصور خان کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعود کی تدفین آج بعد نماز مغرب اسلام آباد میں ہوگی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود کئی سال وفاقی سیکرٹری خزانہ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
Post Views: 10