معروف ماہرِ تعلیم و سکالر ڈاکٹر جاوید غنی کا پی آئی ٹی بی میں Thriving in the Age of AI کے عنوان سے معلوماتی لیکچر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیرِاہتمام "Thriving in the Age of AI" کے عنوان سے معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پرو وائس چانسلر غزالی یونیورسٹی اور سابق پروفیسر و ڈین لمز ڈاکٹر جاوید غنی نے اپنی گفتگو میں پروفیشنلزم، دانشمندی اور قیادت کے حوالے سے انڈسٹری کے تجربات اور سیرت النبی ﷺ سے رہنمائی فراہم کی۔
ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں منعقدہ اس سیشن میں پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کے ساتھ ڈائریکٹر جنرلز، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کی شمولیت نے اس عزم کو اجاگر کیا کہ ادارہ نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہا ہے بلکہ پیشہ ورانہ ترقی اور بصیرت کو بھی فروغ دے رہا ہے۔(جاری ہے)
اپنی گفتگو میں ڈاکٹر جاوید غنی کا کہنا تھا کہ آج کے مصنوعی ذہانت کے دور میں صرف تکنیکی مہارت کافی نہیں ہے بلکہ پیشہ ور افراد کو دیانتداری، ٹیم ورک، تخلیقی صلاحیت، جذباتی ذہانت اور ہمدردی جیسی خوبیوں کو بھی اپنانا ہو گا تاکہ وہ ڈیجیٹل دنیا میں کامیاب ہو سکیں۔ اس موقع پر پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی جوں جوں ترقی کر رہی ہے، ہمیں ہمدردی، تعاون اور اخلاقی قیادت جیسے اوصاف کو مزید پروان چڑھانا ہوگا تاکہ ہم اس تبدیلی کا مثبت حصہ بن سکیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
—فائل فوٹوپنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے 12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمۂ قانون کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔