امریش پوری یا مائیکل جیکسن؟ صنم سعید کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میدیا پر دھوم مچا دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبیز کی معروف اداکارہ صنم سعید نے انتہائی کم وقت میں خود کو ایک پروفیشنل اداکارہ کے طور پر منوا لیا ہے۔ انڈسٹری میں صنم سعید کے کام کو بے حد سراہا جاتا ہے۔
گذشتہ دنوں انہوں نے ایک نیا فوٹوشوٹ کروایا جسے اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر بھی اپلوڈ کیا ہے۔ جس پر مداحوں نے اپنی مختلف آراء کا اظہارکیا ہے۔
صنم سعید کی جانب سے شیئر کی گئی نئی پوسٹس کے وائرل ہونے کی بڑی وجہ صنم سعید کا منفرد ہیئر اسٹائل اور لباس ہے۔
صنم سعید کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو اور تصاویر پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
کچھ صارفین اداکارہ کو معروف بھارتی ولن امریش پوری سے مشابہ قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نئی تصاویر میں ہو بہو امریکی آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن لگ رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عطا تارڑ
فائل فوٹووفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کے لیے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حالیہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، بلوچستان میں دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہوا ہے۔