بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے حال ہی میں پاکستانی میزبان متھیرا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی مردوں نے انہیں بہت رلایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی اداکار اور پولیس افسر ڈوڈی خان نے پہلے انہیں شادی کی پیشکش کی لیکن بعد میں اپنی بات سے پیچھے ہٹ گئے۔ راکھی کے مطابق ڈوڈی خان نے اپنے بھائیوں میں سے کسی سے شادی کرنے کا کہا اور اب دوبارہ کہہ رہے ہیں کہ وہ انگوٹھی اور پھول لے کر آئیں گے۔

متھیرا سے گفتگو کے دوران راکھی نے اشکبار آنکھوں سے کہا کہ وہ ڈوڈی خان پر اعتماد کر بیٹھی تھیں لیکن ان کے غیر سنجیدہ رویے نے انہیں سخت دُکھی کر دیا، وہ چاہتی تھیں کہ یہ رشتہ سادہ اور واضح ہو مگر مسلسل بدلتے بیانات نے انہیں الجھا دیا ہے۔

مزید برآں، راکھی ساونت نے دعویٰ کیا کہ مفتی قوی نے بھی انہیں شادی کی پیشکش کی تھی لیکن کوئی بھی اپنی بات پر قائم نہیں رہا اور ان تمام واقعات نے انہیں رلایا ہے۔

 انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈوڈی خان پہلے ان سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن اب وہ الجھن کا شکار ہیں۔ راکھی نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی ہونے کی وجہ سے ڈوڈی خان پر یقین کیا تھا لیکن پروپوز کرنے کے بعد وہ اپنی بات سے مکر  گئے۔

یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں جب راکھی ساونت نے متھیرا کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے تجربات کا ذکر کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راکھی ساونت نے انہیں

پڑھیں:

عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر

اسلام آباد:

عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی۔

عراقی حکام نے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 50 سال سے کم عمر مردوں کو خاندان کے ہمراہ درخواست دینے پر زیارت ویزا جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عراق کا نیا فیصلہ: 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کے لیے زیارت پر پابندی
  • بھارت: اسپتال میں خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں
  • عراق زیارات کے لیے نئی پالیسی: 50 سال سے کم عمر مردوں کو اکیلے ویزہ نہیں ملے گا
  • عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر
  • چارلی کرک کے قتل کے بعد ملزم کی دوست کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی؟ پوری تفصیل سامنے آگئی
  • ’انسانوں نے مجھے مارا‘: چین کا ہیومنائیڈ روبوٹ حیران کن ’فائٹ ٹیسٹ‘ میں بھی ڈٹا رہا
  • شادی میں تاخیر پاکستانی خواتین کو موٹاپے سے بچانے میں مددگار ثابت
  • خواتین کو مردوں کے مساوی اجرت دینے کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ
  • مجھے کرینہ کپور سے ملایا جاتا ہے: سارہ عمیر
  • اسرائیل نے قطر پر حملے کی مجھے پیشگی اطلاع نہیں دی، دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ