ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک پر پابندی کی مدت میں دوسری بار توسیع دینے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ٹک ٹاک کی پابندی کی مدت میں دوسری بار بھی اضافہ کردیں گے، تاہم انہیں یقین ہے کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔
ایک صحافی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ بڑھائی گئی 75 دن کی مدت میں ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملے طے پا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی مسئلے کی وجہ سے ٹک ٹاک کی فروخت کی ڈیل نہیں ہوپاتی تو ان کے پاس مدت بڑھانے کا اختیار موجود ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس 90 دن تک ٹک ٹاک پر پابندی کی مدت منسوخ کرنے کا اختیار ہے اور وہ دوسری بار بھی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کی مدت میں توسیع کریں گے۔
خیال رہے کہ پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی منسوخی میں 75 دن کا اضافہ کر رکھا ہے جو کہ اپریل میں ختم ہوجائے گا۔
ٹک ٹاک کو اپریل میں ہر حال میں اپنی امریکی سروسز کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنی ہوں گی، دوسری صورت میں اس پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔
امریکی صدر کے پاس اختیار ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر پابندی کو 90 دن تک منسو کر سکتے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی ٹک ٹاک کو 75 دن کی مہلت دے رکھی ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ امریکی صدر مزید 90 دن مہلت دینے کے مجاز ہوں گے یا نہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک پر پابندی ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کی مدت میں پابندی کی
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹوں کی امریکا میں اہم شخصیت سے ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کی مودی کو پھر چپیڑ
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا بلوچستان بیٹے پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی عمران خان قتل ملاقات