بانی کا غصہ، 21 اکتوبر کے واقعہ پر اب اہم ارکان کو سزا سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منطوری کے روز اجلاس میں نہ آنے والے ارکان پارلیمنٹ کو اپنی پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ سنا دیا۔
پی ٹی آئی کے بانی قانون کے مطابق اپنی پارٹی میں کچھ نہیں ہیں لیکن عملاً اب تک وہ اڈیالہ جیل میں بیٹھ کر بدستور پی ٹی آئی کو چلانے والے فرد واحد ہیں۔ عمران خان کے قریب سمجھے جانے والے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بانی اب ان ارکانِ پارلیمنٹ کو پی ٹی آئی سے نکلوانے کا فیصلہ کیا ہے جو گزشتہ سال 21 اکتوبر کو 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں باری باری منظوری کے عمل کے دوران اجلاسوں سے غیر حاضر تھے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بانی نے صرف زین قریشی کی پارٹی مین رہنے کی اجازت دی ہے۔ زین قریشی پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود کے بیٹے ہیں اور شاہ محمود کی جیل میں قید کے دوران 8 فروری 2024 کے الیکشن مین وہ ملتان سے ایم این اے منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے سوا غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔
بانی کے قریبی ذرائع نے حوالے سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس مین بتایا گیا ہے کہ بانی نے کہا ہے، جو لوگ 26 آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، بانی نے پی ٹی آئی کی قیادت کو کئی ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔
یوٹیلیٹی سٹورز کے ڈیلی ویجرز اور کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
ان ہی ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی کی اطلاع کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ میں منظوری کے دن زرقا سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم، زین قریشی غائب رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اسلم گھمن، ریاض فتیانہ، زین قریشی، مقداد علی خان اور اورنگ زیب کچھی کو پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
اخبارات اور نیوز چینلز میں 21 اکتوبر 2024 کو پی ٹی آئی کے کئی سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کے پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شامل نہ ہونے کی اطلاعات شائع کی تھھیں۔
بانی کی خطوط بازی؛ خط لکھنے کی نئی فرمائش آ گئی
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کے پی ٹی آئی نے کہ بانی نے والے
پڑھیں:
مسائل کو جنگ، تشدد اور طاقت سے ہرگز حل نہیں کیا جا سکتا، میر واعظ
حریت رہنما نے کہا کہ کشمیری ارکان پارلیمنٹ نے جن جذبات کا اظہار کیا، وہی جذبات ہم سب کے بھی ہیں لہذا ہمیں امید ہیں کہ نئی دلی میں اقتدار میں موجود لوگ ان لوگوں کی درد بھری باتوں کی طرف توجہ دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسائل کو جنگ، تشدد اور طاقت کے استعمال سے ہرگز حل نہیں کیا جا سکتا بلکہ امن اور خوشحالی کا راستہ بات چیت سے ہموار ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں پہلگام واقعے کے بعد ہونے والی پاک بھارت جنگ پر ایک گرما گرم بحث ہوئی اور حکومت اور حزب اختلاف کے ارکان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جنگ کی کامیابی اور ناکامی پر گفتگو کی، تاہم چند ہی ارکان نے جو زیادہ تر حزب اختلاف کے تھے، جنگ کے انسانی پہلوﺅں خاص طور پر جموں و کشمیر کے تناظر میں اپنے جذبات کا اظہار کیا جن میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین ارکان میاں الطاف احمد، انجینئر رشید اور آغا روح اللہ بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی محرومی، بے اختیاری اور دکھ درد کھل کر بیان کیا۔ میر واعظ نے کہا کہ کشمیری ارکان پارلیمنٹ نے جن جذبات کا اظہار کیا، وہی جذبات ہم سب کے بھی ہیں لہذا ہمیں امید ہیں کہ نئی دلی میں اقتدار میں موجود لوگ ان لوگوں کی درد بھری باتوں کی طرف توجہ دیں گے۔