ایرانی وزیر خارجہ کی اپنے لبنانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اس ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان مسافر طیاروں کی آمد و رفت میں درپیش مسائل ذکر ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اور اُن کے لبنانی ہم منصب "یوسف رجی" کے درمیان آج دوپہر کو ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دوطرفہ روابط اور علاقائی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے یوسف رجی کو لبنان کا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماوں نے ایران و لبنان کی عوام کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعاون میں وسعت پر زور دیا۔ اس گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان مسافر طیاروں کی آمد و رفت میں درپیش مسائل بھی ذکر ہوئے۔ آخر میں دونوں وزرائے خارجہ نے نیک نیتی کے ساتھ تعمیری بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت امریکہ کی حقیقت پسندی پر منحصر ہے، ایران
مسقط میں تہران و واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے دور کے موقع پر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ان مذاکرات میں پیشرفت کے حصول کیلئے امریکہ کو نیک نیتی، سنجیدگی اور حقیقت پسندی کی ضرورت ہے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آج صبح صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں شرکت کے لئے آج شام مسقط کے لئے روانہ گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ جمعے کی شام سفارتی و تکنیکی ماہرین کے وفد کی سربراہی میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کے لئے عمان کے دارالحکومت پہنچیں گے۔ اسمعیل بقائی نے دونوں ممالک کے اعلی مذاکراتکاروں کی موجودگی میں تکنیکی ماہرین کی نشست کے انعقاد کے بارے دونوں فریقوں کے درمیان مفاہمت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ عمانی میزبان کی جانب سے بنائی گئی منصوبہ بندی اور ایران و امریکہ کے درمیان مفاہمت کی بنیاد پر، ماہرین کی ملاقاتیں اور وزیر خارجہ سید عباس عراقچی و امریکی صدر کے خصوصی نمائندے کے درمیان بالواسطہ بات چیت؛ ہفتے کے روز انجام پائے گی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مذاکرات میں پیشرفت کو مد مقابل کی جانب سے خیر سگالی، سنجیدگی و حقیقت پسندی کے اظہار پر منحصر قرار دیا اور تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مذاکراتی وفد نے سابقہ ریکارڈ و تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ہر ایک قدم کو دوسرے فریق کے رویّے کے مطابق ایڈجسٹ کیا ہے جبکہ ایرانی عوام کے قانونی حقوق و مفادات کے حصول میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ان مذاکرات کے آئندہ دور میں امریکی تکنیکی ٹیم کی سربراہی امریکی وزارت خارجہ میں پالیسی ڈائریکٹر مائیکل اینٹن (Michael Anton) کے پاس ہو گی جبکہ امریکی وفد کی سربراہی مشرق وسطی کے لئے ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکاف کی جانب سے انجام دی جائے گی۔