راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد: فاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 17 کلومیٹر اور زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر دور تھا۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسی طرح پنجاب کے ضلع چکوال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بلوچ، دھیرکوٹ، مری اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی شدت اور مرکز کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے
پڑھیں:
کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس کیا جائے گا
شہر قائد میں آج بھی شدید گرمی کا راج برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ گرمی کی شدت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ ساتھ سمندری ہوائیں جزوی طور پر بند رہیں گی، جس سے موسم مزید گرم اور مرطوب رہے گا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور نمی سے بھرپور رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، تاہم گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔ مغربی سمت سے ہوائیں 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارے نے واضح کیا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے اور شہر میں بارش کی بھی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دھوپ میں غیر ضروری نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Post Views: 2