نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی، 15 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
NEW DELHI:
نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر ہندوؤں کے مذہبی تہوار مہا کمبھ کے میلے میں جانے والے مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے 15 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔
نئی دہلی کے لوک نائک اسپتال کی ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ریتو سکسینہ نے برطانوی خبر رساں ادارے کو ہلاک شدگان کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
کو اس تعداد کی تصدیق کی جب ہفتہ کی شام کو مبینہ طور پر ہزاروں افراد ریلوے اسٹیشن پر جمع ہو گئے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسٹیشن پر بہت بڑا ہجوم جمع تھا، جو ہندوؤں کے مذہبی تہوار کمبھ میلے کا سفر کر رہے تھے، ایک شخص کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے ہجوم کو کنٹرول کرنا پولیس کے بس میں نہیں تھا۔
ریلوے اسٹیشن کے حکام کے مطابق اسٹیشن کے اندر دو ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ تیسری ٹرین پریاگ راج جانے والی تھی جس کی وجہ سے اسٹیشن پر کافی ہجوم اکٹھا ہو گیا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے پی ایس ملہوترا نے کہا کہ ہجوم کی وجہ سے صورتحال 10 سے 15 منٹ کے لئے قابو سے باہر ہوگئی ہے، جس کا نتیجہ انتہائی بھیانک تھا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بھارتی ریلوے نے ابتدائی طور پر بھگدڑ مچنے کی خبروں کو 'افواہ' قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا تاہم اس بات کی تصدیق کی تھی کہ نامعلوم تعداد میں افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل شمالی بھارت میں کمبھ میلے کے تہوار کے موقع پر صبح سویرے ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
لاکھوں ہندو چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے تہوار کے مقدس دنوں میں سے ایک پر مقدس ندی کے پانی میں غوطہ لگانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریلوے اسٹیشن اسٹیشن پر
پڑھیں:
خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین پانچ سال بعد بحال، بھکر اسٹیشن پر شاندار استقبال
بھکر:کورونا وبا کے باعث تقریباً پانچ سال قبل معطل کی جانے والی ملک کی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا گیا ہے۔
پشاور تا کراچی چلنے والی اس ٹرین کی بحالی پر بھکر اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا، جبکہ شہریوں نے ٹرین کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔
ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس پاکستان کی واحد ایسی مسافر ٹرین ہے جو ملک کے چاروں صوبوں سے گزرتی ہے، اور لاکھوں مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔
ٹرین کو خصوصی طور پر رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا، اور بھکر میں اسٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ
یہ ٹرین پشاور سے کراچی کے درمیان چلائی جا رہی ہے، اور اس کا روٹ بھکر، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، کوٹ سلطان، لیہ، کندیاں، میانوالی، جنڈ، اٹک سٹی جنکشن، نوشہرہ اور پشاور شامل ہے۔
اس طویل راستے پر سفر کرتے ہوئے یہ ٹرین مختلف ثقافتوں اور علاقوں کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ بنتی ہے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بحالی سے نہ صرف عوام کو سفری سہولت میسر آئی ہے بلکہ مقامی معیشت اور کاروبار کو بھی فائدہ پہنچے گا۔