لاہور کو آکسیجن حب میں بدلنا مریم نواز کا مشن ہے: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کو آکسیجن حب میں بدلنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں 978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اُگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کو آکسیجن حب بنانے کے لیے دریائے راوی کے کنارے قدرتی ایئر فلٹر بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے اب یہ کنارے 978 ایکڑ پر سبز بیلٹ، تازہ آکسیجن اورصاف فضا فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ 144 ایکڑ پر 1 لاکھ 5 ہزار درخت لگائے جاچکے ہیں جبکہ رواں سال مزید 6 لاکھ 34 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز پورٹل کے ذریعے روزانہ تمام ڈیٹا چیک کرتی ہیں، انہوں نے عوامی منصوبوں کے لیے 844 ارب روپے کا بجٹ دیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اسموگ کے خلاف پنجاب حکومت کی یہ تاریخی جنگ ہے، 978 ایکڑ پر سبز دیوار کھڑی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب مریم نواز ایکڑ پر نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچا وکا سب سے موثر ہتھیاراحتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے۔ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، تشنج، نمونیا اور دیگر مہلک بیماریوں کے خلاف بھرپور ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری، بالخصوص والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں، ویکسین ہر بچے کی بنیادی ضرورت اور والدین کی ذمہ داری ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز، ویکسی نیٹرزاور محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں دن رات گھر گھر ،گلی گلی پہنچ رہی ہیں، پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن کیمپین ہر بچے، ہرخاندان بلکہ پورے معاشرے کے محفوظ مستقبل کیلیے ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں، صحتمند بچہ ہی تعلیم یافتہ، باصلاحیت اورخوداعتماد شہری بن سکتا ہے۔