کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا تھاکہ کراچی میں پہلے ٹرانسپورٹ مافیا تھا اب ڈمپر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری ڈمپر مافیا کی بے رحمی کا شکار بن رہے ہیں، شہر میں ایک بار پھر مہاجر پختون فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، مقصد ہے کہ شہر میں اشتعال انگیزی ہو، ماضی میں بھی اس طرح کے حالات پیدا کئے گئے تھے۔
مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما آفاق احمد کی گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھاکہ اگر آفاق احمد یہ بیان نہ بھی دیتے تو یہ ہونا تھا، آفاق احمد کو گرفتار کرنے سے یہ معاملہ حل نہیں ہو گا، لوگوں میں اس وقت غم و غصہ ہے، ہم نے شہر میں آگ لگنے کو روک رکھا ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت اقتدار کی آڑ میں بدعنوانی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے، سندھ حکومت کا ظلم اور ناانصافی جاری ہے، اگر لوگوں کے زخموں پر مرہم نہ رکھی گئی تو کسی بھی وقت لاوا پھٹ سکتا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت میں اگر مافیا ہے تو اس کو ختم ہونا چاہئے، صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کرتا ہوں کہ کوئی شروعات کریں، لوگ اس وقت تنگ اور سیاست سے بے زار ہیں، آپ کراچی کے سیوریج پر کام کریں ہم سڑکیں بناتے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام ایم کیوایم کی نفرت او رتقسیم کی سیاست کو رد کر چکے، ایم کیو ایم کی تعصب اور نفرت کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے۔
سعدیہ جاوید کا کہنا تھاکہ عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کر چکے، اب چیخ و پکار بھی انہیں دوبارہ زندہ نہیں کر سکتی، فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوا کہ ایم کیو ایم امن نہیں چاہتی۔
ان کا کہنا تھاکہ کراچی کے عوام نے بوری بند لاشوں، بھتہ خوری اور نفرت کی سیاست کو دفن کر دیا ہے، سندھ حکومت نے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

امریکہ سے مزید بھارتی شہری بے دخل ، رنجیروں میں جکڑ کر بھارت پہنچا دیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم سندھ حکومت کراچی کے کہ کراچی ایم کی

پڑھیں:

معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے: ہارون اختر خان

ہارون اختر خان — فائل فوٹو

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ معیشت کی تیز رفتار ترقی کے لیے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے۔

وزیراعظم کے وژن کے تحت معیشت کو مستحکم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہارون اختر خان نے کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا جہاں ان کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کراچی چیمبر آف کامرس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

معروف صنعت کار ہارون اختر خان کو وفاقی كابینہ میں شامل کر لیا گیا

معاون خصوصی ہارون اخترخان نے کہا کہ وہ ان شااللّٰہ وزیراعظم كی امیدوں پر پورا اترنے كی كوشش كریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس نے بجٹ تجاویز پیش کیں، متعلقہ ادارے بجٹ تجاویز پر فوری کام شروع کریں۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ کاروبار میں آسانی اور سہولتوں کی فراہمی وزارت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام اور سرمایہ کاری میں اضافہ وزیرِ اعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت تنازع: ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ رہیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پاکستان میں نئے صوبوں کی ضرورت ہے:شاہد خاقان عباسی
  • پاکستان میں نئے صوبوں کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی
  •  ایک قوم بن کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے،شاہدخاقان عباسی
  • افغان باشندے دوبارہ پاکستان آنا چاہیں تو ویزا لے کر آ سکتے ہیں: طلال چوہدری
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اے پی سی، حیدرآباد میں جلسے کا اعلان
  • فضل الرحمٰن کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور، کراچی، کوئٹہ میں ملین مارچ کا اعلان
  • بابر کا دفاع؛ کیا عمر اکمل واپسی کی راہ ہموار کررہے ہیں؟
  • معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے: ہارون اختر خان
  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم‘اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی