پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ—فائل فوٹو
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے بھی پیکا ایکٹ میں ترمیم کر کے بڑی غلطی کردی۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ پیکا ایکٹ پی ٹی آئی دور میں بھی غلط تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پیکا ایکٹ کے خلاف صحافتی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی لیاقت بلوچ
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی کے ’بد ل دو نظام’اجتماعِ عام میں بلوچستان سے لوگ شرکت کرینگے: مولانا ہدایت الرحمٰن
مولاناہدایت الرحمٰن بلوچ—فائل فوٹوجماعتِ اسلامی بلوچستان کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بد ل دو نظام کے زیرِ عنوان جماعتِ اسلامی کے اجتماعِ عام میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر 10 سال بعد جماعتِ اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔
مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعتِ اسلامی کا یہ مرکزی اجتماع ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے، ہم انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔
مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ ملک کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔