انگوٹھے میں چُبھن کا احساس سنگین طبی حالت کا اشارہ ہو سکتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
انگوٹھے میں چبھن کے احساس کو عام طور پر نظر انداز کردیا جاتا ہے لیکن یہ احساس سنگین طبی حالت کی علامت ہو سکتا ہے۔
زیادہ تر عام طور پر کارپل ٹنل سنڈروم اسکی وجہ ہوتا ہے۔ اس میں آپ کی کلائی میں درمیانی اعصابی حصہ دب جاتا ہے۔
اس کی وجہ سے انگوٹھے، شہادت کی انگلی، درمیانی انگلی اور بعض اوقات انگوٹھی کی انگلی میں بے حسی اور چبھن ہوتی ہے۔
تاہم صحیح وجہ اور مناسب علاج کا تعین کرنے کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے، خاص طور پر اگر ہاتھ میں کمزوری جیسی دیگر علامات ظاہر ہورہی ہوں۔
اگر اس حالت یعنی کارپل ٹنل سنڈروم کا علاج نہ کیا جائے تو یہ اعصابی نقصان ہاتھ میں ممکنہ کمزوری کا باعث بن سکتا ہے جس سے اشیاء کو پکڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔
اسی طرح انگوٹھے میں چبھن بعض اوقات دیگر بنیادی طبی حالتوں جیسے ذیابیطس، وٹامن کی کمی، یا سروائیکل ریڈیکولوپیتھی (گردن میں کوئی نص دبی ہونے کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستانی ویزا 24 گھنٹوں میں مل جاتا ہے، براہ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے: بنگلا دیشی ہائی کمشنر
بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان—فائل فوٹوپاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ پچھلے 10، 15 سال سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر نہیں تھے، گزشتہ سال صورتِحال تبدیل ہوئی۔
کراچی میں خطاب کرتے ہوئے بنگلا دیشی ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلا دیش کے لوگ پاکستان کا ویزا 24 گھنٹوں میں لے لیتے ہیں، بنگلا دیش سے پاکستان براہِ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کی وجہ سے ڈائریکٹ فلائٹ میں مسائل پیش آ رہے ہیں، میں اسے بہتر کرنے کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہوں۔
بنگلا دیشی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ اور چٹگانگ پورٹ کنیکٹیوٹی، سیاحت اور صحت پر پر بھی کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی لیول پر فٹ بال ٹیمیں مل کر کام کر رہی ہیں، ہم دونوں ممالک کے درمیاں بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔