نواز شریف جیسا ایماندار لیڈر نہیں دیکھا، مریم نےپنجاب کو دلہن کی طرح سجا دیا،کیپٹن صفدر
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
مردان: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کو دلہن کی طرح سجا دیا،40 سال میں نواز شریف جیسا ایماندار لیڈر نہیں دیکھا۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ ہماری نسلیں ڈاکٹر قدیر بنیں صحت و تعلیم عام ہو، اگر ان کے منصوبے نکال دیں تو خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کام نظر نہیں آتے۔ خیبر پختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام مزید محرومی چاہتے یا ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں؟ 11 سال کی حکمرانی نے خیبر پختونخوا کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ جو بھارت نہ کر سکا وہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کروا دیا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص ٹولے نے پختونخوا کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مردان کےمشران نے پاکستان کےلیےقائداعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا، مسلم لیگن کے کارکن ہر دورمیں استقامت کےساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پورے ملک میں تنظیم سازی کریں گے، مسلم لیگ(ن)کا ہرکارکن نوازشریف کا فخرہے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ناکام حکومت کی وجہ سےعوام کی محرومیوں میں اضافہ ہوا، ایک ٹولےنےصوبےکوکرپشن کا گڑھ بنادیا ہے، توشہ خانہ میں لوٹ مارکرنےوالےخیبرپختونخوا بھی لوٹ کرکھاگئے، بانی پی ٹی آئی کی منفی سیاست نےملک کوبہت نقصان پہنچایا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نےکہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کو پاکستان کی ترقی کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔
ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، لاہور کی بحالی کےلیے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، قومی ایئرلائن بند کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز، شہباز شریف کا ہاتھ بٹا رہی ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہے ہیں۔
ن لیگی صدر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس مقام تک پہنچا، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا۔