سندھ حکومت تعلیم کا بیڑا غرق کرکےجعلی ڈومیسائل کے ذریعے لوگوں کا حق مارہی ہے، منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے 17سال میں شعبہ تعلیم کا بیڑا غرق کیا ہے، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے داخلوں سے کراچی کے طلباء کا حق مارا جارہا ہے۔
نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے تحت المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ ”شائنگ اسٹار ٹیلنٹ ایوارڈ“ کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ وطن عزیز میں محنتی و باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں بلکہ دیانت دار و اہل قیادت کی کمی ہے، تعلیم صرف امیر گھرانوں اور حکمرانوں کی اولادوں کے لیے رہ گئی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو جب بھی موقع ملا ہے ہم نے وسائل اور اختیارات سے بڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے، نعمت اللہ خان کے دور میں کراچی میں 32نئے کالج قائم ہوئے اور سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر ہوئی، ہمارے موجودہ ٹاؤن چیئر مینوں نے بھی ٹاؤن کے تحت چلنے والے اسکولوں کا انفرا اسٹرکچر بہتر کر کے اساتذہ و طلبہ کو سہولیات فراہم کیں ہیں اور اب ان اسکولوں میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں مزید کہاکہ سندھ حکومت بچوں اور نوجوانوں کے لیے تعلیم کے مواقع نا پید کرتی جارہی ہے، ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کا پرچہ لیک اور بد انتظامی معمول بن گئی ہے، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے داخلوں سے کراچی کے طلباء کا حق مارا جارہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ انٹر کے امتحانات کے نتائج پر بھی ہر سال تنازع کھڑا ہو جاتا ہے، فرسٹ ائیر کے حالیہ نتائج میں کراچی کے 49ہزار طلبہ کسی نہ کسی پرچے میں فیل قرار دیئے گئے اور ان میں ایسے طلبہ بھی ہیں جن کا میٹرک میں Aاور A1گریڈ آیا تھا۔
منعم ظفر خان نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی نے اس سال اور اس سے پہلے کراچی کے طلبہ کا مقدمہ لڑا ہے اور آئندہ بھی کراچی کے عوام اور نوجوانوں کے حق کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کراچی کے
پڑھیں:
سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم میں 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت نے محکمہ تعلیم میں نوے ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ تعلیم میں اب تک 83 ہزار اساتذہ بھرتی کرچکے ہیں۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ تعلیم میں مزید 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
سردار شاہ نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں اب تک 83 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جا چکا ہے جبکہ آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو آفر لیٹرز جاری کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے اساتذہ کی بھرتی سے تعلیمی نظام میں واضح بہتری آئی ہے اور اس اقدام سے سندھ بھر کے سکولوں میں تدریسی معیار کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
سردار شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو کو محکمے کی مجموعی کارکردگی اور جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں تعلیمی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سکولوں میں سہولیات کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بچگانہ جبر ہے، سلمان اکرم راجہ
مزید :