پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کو دبئی حکام نے تحویل میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2025ء ) پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا ہوکر کراچی آنے کے بعد ناکام لوٹنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی حکام نے تحویل میں لے لیا۔ جیو نیوز کے مطابق اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی جہاں سے پرواز ای کے 203 سے اس کی نیویارک روانگی طے تھی تاہم خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی، جس کے بعد اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی شہر چلی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اس کے پہنچنے کا انتظار کرتے رہے تھے مگر وہ نہ پہنچی تو امریکی حکام کی جانب سے خاتون کی تلاش شروع ہوئی اسی دوران اونیجا کی دبئی کی سڑکوں پر ویڈیوز سامنے آنے پر امریکی ادارے حرکت میں آئے اور اماراتی حکام سے رابطہ کیا گیا جس پر خاتون کی آمدورفت محدود کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ دبئی پہنچنے کے بعد اونیجا اینڈریو رابنسن دبئی کے علاقہ دیرہ میں دکھائی دی گئی تھیں جہاں انہیں دیکھتے ہی ان کے گرد ایک ہجوم جمع ہوگیا اور وہاں موجود لوگ ان کے ساتھ تصویر لینے کے لیے بے چین دکھائی دیئے، جس سے یوں لگتا ہے کہ وہ پاکستان کے بعد دبئی میں بھی کافی مشہور شخصیت بن چکی ہیں۔یاد رہے کہ کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو اپنے محبوب سے ملاقات کیے بغیر ہی واپس روانہ ہونا پڑا تھا امریکی خاتون پاکستان میں تقریباً 120 دن قیام کرنے کے بعد غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 603 سے روانہ ہوئیں، وہ یہاں ہسپتال میں بھی داخل رہیں جہاں انہیں نفسیاتی عارضہ لاحق ہونے کی تصدیق ہوئی، اسی دوران امریکی قونصلیٹ کے عملے نے امریکی خاتون کی ہسپتال میں عیادت کے دوران انہیں واپسی پر آمادہ کیا، امریکی قونصل خانے کی طرف سے ہی خاتون کیلئے ٹکٹ کا بندوبست بھی کیا گیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اونیجا اینڈریو رابنسن امریکی خاتون خاتون کی کے بعد
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔