ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ تاجر برادری تجاوزات کی خلاف نہیں مگر تجاوزات اور شیڈ گرائے جانے کی آڑ میں دکانیں گرا کر کروڑوں کا معاشی نقصان پہنچا رہی ہے جس کی زندہ مثال حسین اگاہی میں تاجر کی دو دکانیں گرانے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر راکھ ہو گئیں۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیداران نے ضلعی انتظامیہ ملتان اور میونسپل کاربوریشن وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو بدنام کرنے کی گھناونی سازش قرار دے دیا ہے جو تجاوزات اور شیڈ گرائے جانے کے لیے تاجر نمائندہ تنظیموں سے مزاکرات کی بجائے غلط حکمت عملی کے زریعے نہ صرف دکانیں گراکر معاشی نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ چھوٹے اور غریب دکانداروں پر 20 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے تک جرمانے بھی کر رہی ہے، جس کے جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، چار فٹ شیڈ کی اجازت دی جائے نہ کہ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کا معاشی قتل کیا جائے، ضلعی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک سے قبل روش نہ بدلی تو مرکزی تنظیم تاجران صوبہ بھر میں احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، مرکزی سینیئر وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم، صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ، صدر ملتان خالد محمود قریشی، جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا محمد ہاشم علی، ملتان ڈوثزن کے جنرل سیکرٹری میاں تنویر لنگاہ، جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راو لیات علی، جنوبی پنجاب کے نائب صدر ملک قیصراقبال، جنوبی پنجاب کے نائب صدر خواجہ رضوان صدیقی نے پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ تاجر برادری تجاوزات کے خلاف نہیں مگر تجاوزات اور شیڈ گرائے جانے کی آڑ میں دکانیں گرا کر کروڑوں کا معاشی نقصان پہنچا رہی ہے جس کی زندہ مثال حسین اگاہی میں تاجر کی دو دکانیں گرانے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر راکھ ہو گئیں جس کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ضلعی انتظامیہ ملتان نے تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کی تھرتھلی مچائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، ہم تجاوزات کے خلاف نہیں مگر گرمی کی شدت اور بارش سے بچا کے لیے چار فٹ شیڈ اور ترپالیں لگانے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیراعلی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ زمینی حقائق کو مت نظر رکھیں جہاں پر 80 فیصد سے زائد چھوٹے تاجروں اور غریب دکانداروں کا روزگار ہے اور اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہوگی کہ اب 90 ہزار روپے کا تشہری بورڈ لگانے کی منظوری دی جا رہی ہے غریب دکاندار اس کے پیسے کہاں سے بھرے گا اگر تجاوزات ختم کرنے بورڈ لگانے کا فیصلہ ہے تو اسے پورے ملک پر لاگو کیا جائے نہ کہ پنجاب میں الگ قانون اور سندھ میں الگ قانون ہو اور دیگر صوبوں میں بھی الگ قانون ہو ں حکومت پنجاب اور انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور دکانداروں کو بے روزگار نہ کریں۔

اُنہوں ے کہا کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ تھڑے تک توڑے جا رہے ہیں، تاجر برادری کا ریڑھی مافیا سے کوئی تعلق نہیں، ضلعی انتظامیہ اور کارپوریشن بتائیں کہ شہریوں کیلئے پیدل سفر کرنے والے فٹ پاتھوں پر ریڑھی دکانداروں کو کس نے جگہ فراہم کی ہے، وزیراعلی پنجاب ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کریں جو انہیں بدنام کرنے کی بھرپور پالیسی پر عمل پیرا ہیں، انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کی تپش اور بارش سے بچنے کے لیے چار فٹ شیڈ اور ترپالیں لگانے کی اجازت دی جائے نہ کہ تاجروں کو شٹر ڈان، احتجاجی دھرنوں اور مظاہروں پر مجبور کیا جائے، اگر تاجر سڑکوں پر نکل آئے تو اس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ملتان اور میونسپل کارپوریشن ہوں گے جن کی غلط حکمت عملی کے نتیجے میں ملتان کے تجارتی و کاروباری طبقہ میں شدید غصے کا اظہار پایا جاتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنوبی پنجاب کے ضلعی انتظامیہ خلاف نہیں مگر تاجر برادری کیا جائے کے خلاف کے لیے کہا کہ رہی ہے

پڑھیں:

بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تنبیہ کی ہے کہ عمران خان سے ملاقات ہونے تک صوبے کا بجٹ منظور نہ ہونے دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی سہیل آفریدی نے علیمہ خان کے ساتھ فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران سہیل آفریدی  نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے انہیں ٹوک دیا۔

علیمہ خان نے سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس کرنے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری بانی سے ملاقات کروائیں‘۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ پر بات کرو ، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی سے ملاقات کرائیں ۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سارے لوگ ظلم کیخلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔   بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، ہمارا یہاں آنے کا ایک ہی مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشل منتقل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بانی کا علاج انکی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو، ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لئے یہ ملنے نہیں دے رہے۔ عید سے پہلے انہون نے ہمیں گیارہ گھنٹے تک روک کر عوام کو مصیبت میں ڈالا گیا 

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو فیملی کو کم از کم ملنے دیا جائے، پاکستان تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کا نام ہے، بانی نے جیل سے فیصلہ کیا کہ فلاں وزیر اعلیٰ نہیں ہو گا، بانی کے فیصلے کے بعد کوئی بھی طاقت اس کو نہیں بچا سکتی تھی۔

مزید پڑھیں

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہو سکے

علیمہ خان نے سابق آرمی چیف کی عمران خان سے ملاقات کی خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا

انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ ہو گا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو تبدیل نہیں کرسکتی، اڈیالہ جیل سے جب تک بانی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیر اعلیٰ رہوں گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ کے پی کی حکومت فقط بانی پی ٹی ہی ختم کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ یہ کام کوئی نہیں کرسکتا، صوبے میں فارورڈ بلاک پروپیگینڈا ہے اور یہ اس لئے کیا گیا وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی و بیرونی قرضے 97 ارب تک پہنچ چکے، حکومت ٹیکس کے اہداف پورے نہیں کر سکی اور آج حکومت میں شامل پارٹیاں عوام کا نہیں سوچ رہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، میری تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ بانی کے علاج کیساتھ اس بجٹ پر فوکس رکھیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کے پی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کر دیا ہے اور ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، اس سال بھی عوام دوست بجٹ پیش کیا جائے گا۔ ہمارا سارا فوکس صحت تعلیم زراعت نوجوان اور جنگلات پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لا رہے ہیں، وفاقی بجٹ کا اثر سارے صوبوں بشمول گلگت بلتستان پر پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی