Jasarat News:
2025-11-03@17:49:59 GMT

خان صاحب! سب سے پہلے پاکستان

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

خان صاحب! سب سے پہلے پاکستان

شہباز حکومت کے اقتدار کا ایک سال مکمل ہوا۔ ملک معاشی استحکام ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہے موجودہ حکومت کو اس وقت مختلف مسائل کا سامنا ہے، معاشی بحران کے ساتھ ساتھ حکومت کو اپوزیشن سمیت اپنے اتحادیوں کے تحفظات کا بھی سامنا ہے۔ ساتھ ہی عدالتی سطح پر بھی حکومت اس وقت مسائل کا شکار ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ موجودہ حکومت کو اس وقت اپنے اقتدار کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حکومت کہیں نہیں جارہی البتہ سیاسی استحکام کی اس وقت حکومت کو سخت ضرورت ہے تاکہ وہ عوامی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ملک کو ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن کر سکے اور اپنے اقتدار کی مدت کو باآسانی پورا کر سکے۔ اس وقت ملک کو سیاسی استحکام کے ساتھ خارجہ پالیسی کو مضبوط انداز سے بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کی ترقی میں کوئی روکاوٹ پیدا نہ ہوسکے۔ امریکا سمیت یورپی ممالک کی نظریں اس وقت پاکستان میں سیاسی استحکام پر مرکوزہ ہیں۔ اس وقت پاکستان میں عدالیہ وکلا کی جانب سے پیدا ہونے والا بحران پاکستان کے سیاسی معاشی استحکام میں روکاوٹ پیدا کر سکتا ہے۔

حکومت اس وقت کسی بھی سیاسی، عدالتی ایڈونچر کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ حقیقت یہ ہے کہ حکومت اتحادیوں کی بنیاد پر قائم ہے اور پاکستان میں سیاسی اتحاد دیر تک چلتا نہیں دیکھا گیا کسی نہ کسی بنیاد کو وجہ بنا کر سیاسی اتحاد ٹوٹتے رہے ہیں جس نے سیاسی استحکام اور مدت اقتدار سمیت وطن عزیز کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ آج اگر ہم سیاسی استحکام قائم کرنے کی کوشش نہیں کرتے تو یقینا موجودہ حکومت ہو یا آنے والی کوئی بھی حکومت؛ اگر ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو حکومت خطرے میں ہی رہے گی۔ یقینا ملک کی اپوزیشن کا سیاسی استحکام قائم رکھنے میں بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔ ریاست مدینہ، نیا پاکستان، جناح اقبال کا پاکستان، خوشحال پاکستان کی بڑی بڑی باتیں کرنے والی تحریک انصاف نے پچھلے دوسال سے ملک میں جو سیاسی تماشا لگا رکھا ہے کئی احتجاج کیے گئے قومی اثاثوں فوجی تنصیبات سمیت انسانی جانوں کا ضیاع ہوا مگر تحریک انصاف کو اس وقت تک کچھ حاصل نہیں ہوسکا۔ اگر بغور جائز لیں تو تحریک انصاف کے بانی سمیت موجودہ قیادت کا صرف ایک مقصد ہے کہ بانی چیئرمین کی فوری ہر ممکن رہائی، اس کے علاوہ تحریک انصاف کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ اگر ہم تحریک انصاف کی جانب سے دو سال میں ہونے والے احتجاجوں پر نظر ڈالیں تو عوامی مسائل گیس، بجلی کا بحران، مہنگائی کا طوفان، بے روزگاری کا بحران سمیت تحریک انصاف کے بانی کسی بھی عوامی مسئلے پر احتجاج کی کال دیتے دکھائی نہیں دیے، ہر مسئلہ کا حل ان کے پاس ان کی ہر ممکن رہائی کو یقینی بنانے کے سوا کچھ نہیں۔

آج پاکستان سخت ترین معاشی سیاسی بحران میں مبتلا ہے اگر حکومت ملکی عوامی مسائل پر سنجیدہ نہیں تو اپوزیشن بھی عوامی مسائل پر سنجیدہ نہیں اگر اپنا اقتدار بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تو تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں ملکی عوامی مسائل کو بھینٹ چڑھاتے ہوئے سیاسی معاشی استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازش میں کھل کر سامنے آرہی ہیں مان لیجیے کہ موجودہ اسمبلیاں جعلی ہیں مداخلت کی پیداوار ہیں تو کیا ایسا پہلی بار ہوا ہے؟ آج محترم مولانا فضل الرحمن صاحب اس اسمبلی کو جعلی بول رہے ہیں تو اگر مولانا صاحب کو یاد نہیں تو اس قوم کو تو یاد ہوگا کہ مولانا صاحب ماضی کی خان صاحب کی حکومت اور اُس وقت کی اسمبلیوں کو بھی جعلی اسمبلی کہا کرتے تھے اُس وقت بھی مولانا اسٹیبلشمنٹ کی جانب اشارہ کر کہ کہا کرتے تھے کہ لاڈلے کو ہم پر مسلط کر دیا گیا ہے اور آج بھی وہ ہی راگ گایا جارہا ہے اگر ہم سب اپنی ذات سے اس ملک وقوم سے مخلص ہیں تو آج کیوں اپوزیشن کی تمام جماعتیں اس جعلی اسمبلیوں میں بیٹھ کر بڑھنے والی تنخواہوں اور مراعات کے مزے لے رہی ہیں۔ سیاست کو کاروبار بنا دیا گیا ہے ہم اس نظام کی تھالی میں کھائیں گے بھی اور اس نظام کی تھالی کو گندا بھی کہیں گئے۔

یہ وہ سیاسی رویہ ہے جس نے ملک و قوم کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ یقینا موجودہ حکومت اپنے اقتدار کا ایک سال بخیرو عافیت پورا کرنے میں کامیاب رہی ہے اب اگر موجودہ حکومت اپنے اقتدار کی مدت کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے تو سیاسی استحکام کی جانب توجہ دے تاکہ ملک سیاسی، معاشی بحران سے نکل کر ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہوسکے ساتھ تحریک انصاف کے بانی خان صاحب اپنی رہائی سے پہلے اس ملک وقوم کے مسائل کے حل پر حکومت سے مذاکرات کریں آپ کی رہائی یقینا آپ کی جماعت کے لیے ضروری ہے مگر خان صاحب آپ ہی فرماتے رہے ہیں سب سے پہلے پاکستان تو آئیں سب سے پہلے پاکستان اور اس میں بسنے والے عوام کے مسائل پر بات کرتے ہیں آپ کی رہائی تو ایک دن ہو ہی جانی ہے مگر اس ملک و قوم کے مسائل کو ۷۵ برس گزر گئے ہیں آج تک ہم اپنی قوم کو خوشحالی کی نوید نہیں سنا سکیں ہیں آئیں سب سے پہلے پاکستان کی بات کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سب سے پہلے پاکستان سیاسی استحکام موجودہ حکومت عوامی مسائل تحریک انصاف اپنے اقتدار حکومت کو ہیں تو ا کے ساتھ کی جانب

پڑھیں:

ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے: محمد اورنگزیب

’جیو نیوز‘ گریب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم نے میکرو اکنامک استحکام میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر پاور اویس لغاری، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سمیت اکنامک ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ٹیکس نظام، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم نے میکرو اکنامک استحکام سے متعلق اہم کام کیا ہے، ہماری معاشی سمت درست ہے، اثرات آپ کے سامنے ہیں، ہمارا ہدف پائیدار معاشی استحکام یقینی بنانا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ معاشی استحکام کی توثیق ہے،  پائیدار معاشی استحکام کے لیے بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں، پنشن اصلاحات، رائٹ سائزنگ بھی بنیادی اصلاحات کا حصہ ہیں۔ چین، امریکا اور خلیج تعاون کونسل نے ہماری مدد کی۔

ٹیکس اصلاحات ایک سال میں مکمل نہیں ہو سکتی، چیئرمین ایف بی آر

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ ٹیکس سے متعلق بجٹ میں منظور ہونے والے اقدامات پر عمل پیرا ہیں، مؤثر اقدامات کے باعث ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ٹیکس اصلاحات میں وقت درکار ہوتا ہے، پہلی بار ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، انفرادی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیکس وصولی کو جی ڈی پی کے 18فیصد پر لے کر جانا ہے، ٹیکس اصلاحات ایک سال میں مکمل نہیں ہو سکتی، اس سال انکم ٹیکس گوشواروں میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھ کر 59 لاکھ ہوگئی ہے، ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے، وفاق سے 15فیصد اور صوبوں سے 3 فیصد ریونیو اکٹھا کرنا ہے، ریونیو کے لیے صوبوں کے اوپر اتنا دباؤ نہیں جتنا وفاق پر ہے۔

راشد لنگڑیال نے کہا کہ اس سال انفرادی ٹیکس ریٹرنز فائلنگ میں 18 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکس ریٹرن فائلرز کی تعداد 49 سے بڑھ کر 59 لاکھ ہو گئی ہے، ایف بی آر کو تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے۔

اب حکومت بجلی نہیں خریدے گی: وزیر توانائی اویس لغاری

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ گردشی قرض میں کمی کےلیے 1200 ارب روپے کا قرض معاہدہ کیا، ایک سال میں گردشی قرضے میں 700 ارب روپے کی کمی لائی، گردشی قرضے کے خاتمے سے متعلق مؤثر پلان بنایا۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے متعلق ٹاسک فورس نے نمایاں کام کیا، اب حکومت بجلی نہیں خریدے گی، گزشتہ 18 ماہ میں بجلی کی قیمت میں ساڑھے 10 فیصد تک کمی کی ہے، توانائی کے شعبے کو جدید خطور پر استوار کر رہے ہیں۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ جہاں موقع ملا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، آٹومیٹنگ میٹرنگ میں صارفین کو پری پیڈ کی سہولت بھی میسر ہوگی، توانائی کے شعبے کے تکنیکی مسائل کو حل کر کے اربوں روپے کی بچت کی۔

متعلقہ مضامین

  • آئینی ترامیم سے پہلے اس پر بات کرنا مناسب نہیں، احسن اقبال
  • آئی ایم ایف بھی مان گیا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ گیا ہے، وزیرخزانہ
  • ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے: محمد اورنگزیب
  • خطے کے استحکام کا سوال
  • آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام جاری، پی پی نے تحریک عدم اعتماد تاحال جمع نہ کروائی
  • سہیل آفریدی کے سیاسی قائدین سے رابطے‘ قیام امن کیلئے مل کر چلنے کی پیشکش 
  • پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا اور حکومت کو ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا، فواد چوہدری
  • تناؤ میں کمی کیلئے پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا اور حکومت کو ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا، فواد چوہدری
  • پیپلز پارٹی کی سب سے بہتر سیاسی پوزیشن
  •  حکومت یا عسکری قیادت سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی، پی ٹی آئی چیئرمین