ہانیہ عامر کے بالی ووڈ ڈیبیو سے متعلق خبر سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر جلد ہی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم میں دکھائی دیں گی۔
کچھ دن قبل ہانیہ عامر نے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سے عانیہ کے بھارت میں بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔
تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہانیہ جلد پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم کرنے والی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کے بالی ووڈ ڈیبیو کیلئے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ہانیہ کو دلجیت کے ساتھ آن اسکرین دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی کیمسٹری بےحد دلکش ہے۔
تاہم اس فلم کا کیا نام ہے اور اس کی شوٹنگ کب شروع ہو گی اس حوالے سے تاحال کوئی خبر منظرِ عام پر نہیں آئی ہے جبکہ اداکارہ ہانیہ عامر یا دلجیت دوسانجھ نے بھی اب تک اس فلم کے حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دلجیت دوسانجھ ہانیہ عامر
پڑھیں:
ڈرامہ "گونج" میں کومل میر کی ظاہری تبدیلی اور اداکاری سوشل میڈیا پر زیر بحث
اداکارہ کومل میر جو ڈرامہ عہدِ وفا سے مقبول ہوئیں، ان دنوں اپنے نئے ڈرامہ سیریل گونج میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں تاہم اس ڈرامے کی پہلی قسط کے بعد ان کی ظاہری شکل اور اداکاری سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہے کئی صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ کومل کی شکل ممکنہ کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے کے باعث پہلے سے خاصی مختلف لگ رہی ہے بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد ان کی قدرتی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے اداکاری کے حوالے سے بھی ناظرین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے ایک صارف نے کہا کہ کومل اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ان کا چہرہ "بوٹاکس فیس" جیسا لگ رہا ہے کچھ افراد نے جذباتی مناظر میں ان کی اداکاری کو غیر فطری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے زیادہ پرکشش اور دلکش نظر آتی تھیں کومل میر کی یہ نئی شکل اور اداکاری کا انداز مداحوں کو تقسیم کر چکا ہے جہاں ایک طرف تنقید ہو رہی ہے وہیں کچھ صارفین ان کے نئے تجربے کو سراہ بھی رہے ہیں