Nawaiwaqt:
2025-10-04@23:41:33 GMT

شدید دھند کے باعث لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم ٹو بند

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

شدید دھند کے باعث لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم ٹو بند

موٹروے پولیس نے شدید دھند کی شدت کے باعث لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم 2 کو بند کر دیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق حد نگاہ کم ہونے کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی سے حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹروے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ترجمان نے ڈرائیورز اور مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوںنے کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں سفر کے لیے بہترین اوقات ہیں۔موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت بھی کی ہے اور تیز رفتاری سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنا ضروری ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے مزید کہا کہ کسی بھی معلومات یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: موٹروے پولیس دھند کے

پڑھیں:

سردار عتیق احمد خان کی زخمی اہلکاروں کی عیادت، پرتشدد واقعات کی شدید مذمت

صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے اسلام آباد میں حالیہ احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے گھروں کا سامان جلادیا، اللہ نے ہماری جان بچائی، زخمی پولیس اہلکار نے سب کچھ بتادیا

اس موقع پر انہوں نے پرتشدد واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ ہے جو اپنی اعلیٰ روایات اور مہمان نوازی کے باعث پورے ملک میں مشہور ہے، لیکن افسوس ہے کہ چند مٹھی بھر عناصر نے ان روایات کو دن دہاڑے پامال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتظامی اداروں اور ان کے اہلکاروں نے گزشتہ 77 سالوں میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر، لداخ اور دیگر علاقوں سے آنے والے مظلوم کشمیریوں کی ہمیشہ خوش دلی سے میزبانی کی ہے، جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں کا پولیس پر حملہ، 3 اہلکار شہید

سردار عتیق نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، جبکہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا نعرہ دے کر دونوں خطوں کے عوام کو ایک اٹوٹ رشتے میں باندھا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والی پرتشدد کارروائیاں ہر محب وطن کشمیری کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال، مسلم کانفرنس کے امن مارچ پر فائرنگ سے 11 افراد زخمی

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حالیہ معاہدے کی روشنی میں ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں اور ایک جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے تاکہ یہ عمل شفاف انداز میں اپنے منطقی انجام تک پہنچ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم سردار عتیق کشمیر بنے گا پاکستان کشمیری مہاجرین مسلم کانفرنس

متعلقہ مضامین

  • مجاہد چنا کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے و صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت
  • سردار عتیق احمد خان کی زخمی اہلکاروں کی عیادت، پرتشدد واقعات کی شدید مذمت
  • معافی وہ ترجمان مانگے جس نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی ، مریم نوازشریف کبھی معافی نہیں مانگے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب
  • لاہور، 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان گرفتار
  •   آج پاکستان کو ایک معاملہ فہم قیادت اور دانشمندانہ حکمت عملی کی شدید ضرورت ہے، چوہدری محمد سرور
  • اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت
  • نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کرنے کی مہم کیوں چل رہی ہے؟
  • قومی ایئر لائن کے طیارے کے رن وے پر پڑے کچرے سے متاثرہ انجن کی مرمت شروع
  • راولپنڈی: پولیس پر فائرنگ، اہلکاروں کے ہمراہ نشاندہی کیلئے جانیوالے 2 افراد جاں بحق
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں موٹر وے پر ہیوی بائیکس پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت