کابینہ نے لینڈ ریفارمز کی منظوری دیدی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد میں کی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلی گلبر خان نے کہا کہ جی بی میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان کابینہ نے پہلی بار لینڈ ریفارمز کی منظوری دے دی ہے، جو عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز بل اسمبلی سے منظور ہو کر قانون کی شکل اختیار کرے گا۔ اسلام آباد میں کی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلی گلبر خان نے کہا کہ جی بی میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلا جا رہا ہے۔ وزیراعلی گلبر خان نے بتایا کہ گزشتہ سال دس لاکھ سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا، جو علاقے کی سیاحتی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جی بی اتحادی حکومت کے دور میں جتنا کام ہوا، وہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کے تحت زمینوں کو عوامی ملکیت میں دے دیا گیا ہے، جو ایک بڑا اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ نے وفاق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمیںاین ایف سی ایوارڈ کے تحت بجٹ دیا جائے۔ این ایف سی فارمولا پر فنڈ دیں گے تو گلگت بلتستان کو 250 ارب روپے ملیں گے، ٹیکس وصولی کا ہدف تقریبا 80 فیصد حاصل کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لینڈ ریفارمز کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے، معدنیات کے شعبے میں بھی اصلاحات کی گئی ہیں، قیمتی پتھروں اور دیگر معدنیات کی کان کنی کیلئے مقامی افراد اور کمپنیوں کو ترجیح دیں گے۔ وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ گزشتہ سال دس لاکھ سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا، جو علاقے کی سیاحتی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان لینڈ ریفارمز وزیر اعلی نے کہا کہ
پڑھیں:
آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام
گلگت بلتستان کا 78واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملکی قیادت نے علاقے کے عوام کی جرات، حب الوطنی اور 1947 میں پاکستان کے ساتھ الحاق کے تاریخی فیصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس روز ہمیں یاد آتا ہے کہ کس طرح علاقے کے بہادر اور محبِ وطن عوام نے ڈوگرہ راج کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا اور پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری
انہوں نے کہا کہ یہ دن اُن کی قربانیوں، عزم اور مادرِ وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے، اس جذبہ نے خطے کی تاریخ کا رخ بدل دیا۔
وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے گلگت بلتستان کی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ خطے کے نوجوان قومی دھارے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور ولولے کے ساتھ جاری رکھنے کے عہد کی یاد دلاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں